بیرون ملک سے ایک لاکھ تک کا زیور لانے کی چھوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-01

بیرون ملک سے ایک لاکھ تک کا زیور لانے کی چھوٹ

اسپوریٹس گاڑیاں ، امپورٹیڈ کاریں اور موٹرسیکل، انتہائی عصری سہولتوں والے موبائل سیٹس، ایرکنڈیشن ریسٹورنٹوں میں کھانے اور سگریٹ مہنگے ہو گئے ہیں ۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے ان اشیاء پر ٹیکس میں زبردست اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری طرف خواتین کیلئے اچھی خبر ہے ۔ جہاں تک زیورات کا تعلق ہے انہیں باہر سے بغیر ٹیکس سے زیورات لانے کی اجازت ہو گی تاہم یہ ان خواتین کیلئے ہے جو ایک سال زائد عرصہ تک ہندوستان سے باہر رہی ہوں ۔ علاوہ ازیں برانڈیڈ ملبوسات بھی سستے ہو گئے ہیں کیونکہ ان اشیاء پر اکسائز ڈیوٹی صفر ہو جائے گی۔ بیرونی ملک مقیم خواتین کو پہلے 50 ہزار روپئے تک کا زیور لانے کی چھوٹ تھی جسے اب بڑھا کر ایک لاکھ روپئے کر دیا گیا ہے وہیں مردوں کیلئے یہ حد 10ہزار روپئے سے بڑھا کر 50ہزار روپئے کر دی گئی ہے ۔ قالین اور دیگر پارچہ جات جن کا استعمال پردے وغیرہ کیلئے کیا جاتا ہے ، کوائر یا جوٹ سے بنی اشیاء بھی سستی ہو جائیں گی۔ کیونکہ انہیں اکسائز ڈیوٹی سے مکمل طورپر مستثنیٰ کیا گیا ہے ۔ 2013-14 کیلئے بجٹ تجاویز کیلئے وزیر فینانس چدمبرم نے کہاکہ اسپورٹس گاڑیوں پر اکسائز ڈیوٹی کو موجودہ 27فیصد سے بڑھا کر 30فیصد کر دیا جائے گا تاہم یہ اضافہ ان گاڑیوں کیلئے نہیں ہو گا جو بطور ٹیکسی رجسٹرڈ کی جائیں گی۔ چدمبرم نے کہاکہ امپورٹیڈ گاڑیوں کا استعمال ہندوستان میں بڑھ گیا ہے جن میں کاروں اور موٹر سیکلوں کے علاوہ سمندری کشتیاں بھی شامل ہیں ۔ ان گاڑیوں پر امپورٹ ڈیوٹی کو 75فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کر دیا گیا ہے ۔ مہنگے موبائل سیٹ خریدنے والوں کیلے اچھی خبر نہیں ہے ۔ 2000روپئے سے زیادہ قیمت والے موبائل سیٹ پر اکسائز ڈیوٹی کو 6فیصد کر دیا گیا ہے تاہم کم قیمت کے موبائل فونس کیلئے اکسائز ڈیوٹی کو ایک فیصد ہی برقرار رکھا گیا ہے ۔ سگریٹ نوشی کرنیوالوں کو اب مزید احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے جیب پر بھاری بوجھ پڑنے والا ہے ۔ چدمبرم نے سگریٹ پر اکسائز ڈیوٹی کو 18فیصدکرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ ایرکنڈیشنڈ ہوٹلوں میں کھانا بھی اب مہنگا پڑسکتا ہے کیونکہ وزیر فینانس نے اب انہیں بھی سرویس ٹیکس کے دائرہ میں شامل کر لیا ہے اس وقت جو 12فیصد سرویس ٹیکس عائد ہے اس کا اطلاع ان ایرکنڈیشنڈ ہوٹلوں پر نہیں ہوتا تھا جہاں شراب سربراہ نہیں کی جاتی تھی لیکن اب ایسی ہوٹلوں کوبھی سرویس ٹیکس کے دائرہ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ مکانات اور فلائٹس جن کا رقبہ 2000 مربع فٹ یا اس سے زیادہ ہے اور جن کی مالیت ایک کروڑروپئے ہے وہ مہنگے ہو جائیں گے ۔ ریشمی ملبوسات بھی مہنگے ہو جائیں گے کیونکہ کسٹم ڈیوٹی کو 5فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کر دیا گیا ہے ۔ ٹیلی ویژن کے سیٹ ٹاپ باکس بھی مہنگے ہو جائیں گے ۔ ان اشیاء پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کو 5فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کر دیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں