اردو کی کتابیں آپ کے گھر کی دہلیز پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

اردو کی کتابیں آپ کے گھر کی دہلیز پر

اردو کی کتابیں آپ کے گھر کی دہلیز پر
قومی کونسل نئی دہلی کی موبائیل ویان کی نظام آباد آمد

نظام آباد:7/مارچ(پریس نوٹ)قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے ذریعہ چلائی جا رہی موبائیل ویان جو کہ اردو زبان کی کتابوں کی نمائش وفروخت کے لئے آج صبح9-30بجے گورنمنٹ گر راج ڈگری کالج نظام آباد پہنچی جہاں پر ڈاکٹر ناظم علی، ڈاکٹر اسلم فاروقی، محمد عبدالعزیز سہیل ریسرچ اسکالر نے موبائیل ویان کا استقبال کیا۔ گورنمنٹ گر راج ڈگری کالج نظام آباد پر صبح 9:30 بجے تا 2:00 بجے دن اس ویان میں موجود اردو کی کتابوں کو مشاہدہ اور فروخت کیلئے رکھا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کومخاطب کرتے ہوئے وائس پرنسپل گورنمنٹ گر راج کالج راجندر پرشاد نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی لائبریری موبائیل ویان کی نظام آباد آمد اور خاص کر ڈگری کالج پر آمد کا ہم تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں اور اردو زبان کے فروغ کیلئے اور خاص کر اردو طلباء کیلئے یہ موبائیل ویان فائدہ مند ہے جس کے ذریعہ مختلف علوم کی اردو میں کتابیں فراہم کی جا رہی ہے اور خصوصی رعایت پر یہ کتابیں طلباء کیلئے دستیاب ہیں ۔ ڈاکٹر ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مورتاڑنے اپنے خطاب میں کہا کہ NCPULاردو کے فروغ کے لئے مسلسل جدوجہد کرتاآ رہا ہے اور مختلف علوم کی کتابوں کو اردو زبان میں ترجمے کروائے جا رہے ہیں اور مختلف اسکیمات کے ذریعہ اردو کی فروغ کی کوشش جاری ہے یہ موبائیل ویان بھی اردو کے فروغ میں بہت ہی کار آمد اور معاون ثابت ہو گی۔ ڈاکٹر اسلم فاروقی نے کہا کہ اردو کی کتابیں آپ کے گھر کی دہلیز تک قومی کونسل پہنچا رہی ہے اردوداں طبقہ کو چاہئے کہ ان سے استفادہ کریں ۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی جانب سے اردو کے فروغ اور اردو داں طبقہ میں کتابوں کے مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کیلئے یہ گشتی ویان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو بھوپال امراوتی، ناگپور، عادل آباد سے ہوتے ہوئے آج نظام آباد پہنچی اور 9/مارچ کو نظام آباد سے کورٹلہ، جگتیال اور 10/مارچ کو کریم نگر،11,12,13/مارچ ورنگل،14,15/نلگنڈہ سے ہوتے ہوئے 16تا22/مارچ حیدرآباد میں کتابوں کی نمائش و فروخت کیلئے رکھی جائے گی۔ این سی پی یو ایل کی اس ویان کی آمد کے موقع پر ریسر چ اسکالرس، شعراء کرام، اساتذہ برادری، صحافیوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے مشاہدہ کیا اور اپنے ذوق کی کتابیں بھی خریدی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر مقدر، ضامن علی حسرت، سلطان بامہدی، رفیق شاہی، ڈاکٹر محمد رفیق، محمد عبدالعزیز،سید مجیب علی، مولانا عبدالقدیر حسامی، اظہر فاروقی، خواجہ نصیر الدین، عبدالرحیم قمر، محترمہ شمیم سلطانہ لکچر ر ویمنس ڈگری کالج کے علاوہ دیگر قابل ذکر ہیں ۔ ویلور صدیقی ڈائرکٹر ویان نے کتابوں کا جامع تعارف پیش کیا۔

رپورٹ :محمد عبدالعزیز سہیل (ریسرچ اسکالر عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد)

NCPUL Urdu books mobile van at Nizamabad

4 تبصرے:

  1. جناب مکرم نیاز صاحب آپ کا بہت بہت شکریا۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. جناب مکرم نیاز صاحب آپ کا بہت بہت شکریا۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. تصویر میں این۔سی۔پی۔یو۔ایل کی موبائل وین نظر نہیں آ رہی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  4. بہت خوب ۔۔ کبھی اورنگ آباد میں دیکھی تھی اس طرح کی اردو کتابوں کی موبائل وین ۔۔اور اب تو ایسے صحراء میں ا گیا ہوں جہاں اردو سے تعلقات استوار رکھنے کا واحد ذریعہ انٹرنیٹ ہے۔

    جواب دیںحذف کریں