ہر مزائل تجربے سے قبل مخصوص مندر میں پوجا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-18

ہر مزائل تجربے سے قبل مخصوص مندر میں پوجا

یوں تو ہندوستان اپنے تمام میزائل تجربے وہیلر جزیرہ سے ہی کرتا ہے لیکن اس وہیلر جزیرہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ایک مندر ہے جہاں میزائل تجربے سے قبل باقاعدہ میزائل کی پوجا کی جاتی ہے اور کامیاب تجربے کی دعائیں بھی کی جاتی ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چاہے وہ میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام یا اگنی پوتری کہلانے والے اگنی پروجیکٹ کے ڈائرکٹر مسٹر تھومس ہوں یا دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر آی او کے سربراہ کے سارسوت ہوں یہ تمام افراد میزائل تجربہ سے قبل یہاں مندر میں آ چکے ہیں ۔ ہندوستانی سائنس دانوں نے یک میزائل تجربے سے ہی وہیلر جزیرہ کا پتہ بھی لگایا تھا کیونکہ میزائل داغنے کے بعد جب وہ سمندر میں گرگیا تو جہازوں سے لاکھ تلاش کرنے کے باوجود اس کا ملبہ کہیں نہیں ملا۔ اس کے کئی روز بعد دیڑھ مربع کلو میٹر کے دائرے کا یہ جزیرہ نظر آیا جہاں اس میزائل کا ملبہ پڑا ہوا تھا۔ اس جہاں سے یہ ملبہ اٹھایا گیا اسے پرتھوی پوائنٹ کا نام دیا گیا۔ ایک دفاعی سائنس داں نے بتایاکہ اس جزیرے پر ایک چھوٹا سا مندر ہے جسے بعد میں ڈی آر ڈی او نے اور اچھے طریقے سے بنایا اور اب اس مندر میں کامیاب تجربے کی دعائیں کی جاتی ہیں ۔ آج اس مندر کی اہمیت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ کسی میزائل تجربے کے وقت باقاعدہ اس کے پوجاری کو بلایا جاتا ہے جو میزائل پر تلک لگتا ہے اور تمام سائنس داں مندر میں سرجھکاتے ہیں جس کے بعد ہی میزائل تجربہ کیا جاتا ہے ۔ اس جزیرے پر کمپیوٹر پر کام کرنے والوں کیلئے الگ سے سہولتیں موجود ہیں کیونکہ میزائیل کے تجربے کے وقت جزیرے پر کوئی نہیں ہوتا۔

Missile worship point at Wheeler Island orissa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں