آئیندہ انتخابات میں کرن کمار حکومت کا صفایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-18

آئیندہ انتخابات میں کرن کمار حکومت کا صفایا

بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی وصدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے آندھراپردیش میں حکمراں کرن کمار ریڈی حکومت کو فرقہ پرست اور مسلم دشمن حکومت قراردیا اور کہا ہے کہ اس حکومت سے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ بیرسٹراسد اویسی کل رات سنگاریڈی کے عیدگاہ میدان میں ایک زبردست جلسہ رحمۃ العالمینؐ کو مخاطب کر رہے تھے ۔ غلامان اہل بیت اطہارؓ عیدگاہ سنگاریڈی نے اس جلسہ کا اہتمام کیا تھا۔ اس جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام شریک تھے ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہاکہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کو اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کر لی ہے کیونکہ آنے والے عام انتخابات میں کانگریس کا صفایا یقینی ہے اور اس کے ارکان اسمبلی کی تعداد گھٹ کر تقریباً30 ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت، عوام دشمن حکومت ہے جس نے عوام پر نت نئے بوجھ عائد کرتے ہوئے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ صدر مجلس نے کہاکہ برقی شرحوں میں اضافہ کے علاوہ برقی سرچارج کی زبردستی وصولی کے باوجود عوام کو بلاوقفہ برقی سربراہ نہیں کی جا رہی ہے ۔ ضروری اشیاء کی قیتموں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ صدر مجلس نے کرن کمار ریڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ پرست چیف منسٹر، مجلسی قائدین کو جیلوں میں ڈال کر خوش فہمی میں مبتلا ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہم جیلوں کی صعوبتوں سے خوفزدہ نہیں ہیں مجلس زندہ قوم کی نمائندگی کرتی ہے اور ہم سرکار دوعالمؐ کے سچے امتی ہیں ۔

Kiran Kumar govt will be no more in next elections - Asaduddin Owaisi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں