بین الاقوامی قانون کے تحت اٹلی ہندوستان سے بات چیت کے لیے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

بین الاقوامی قانون کے تحت اٹلی ہندوستان سے بات چیت کے لیے تیار

کیرالا کے 2ماہی گیروں کے قتل کے ملزم 2اطالوی سپاہیوں کو ہندوستان واپس نہ بھیجنے کے اٹلی کے فیصلہ پر ہندوستان کے شدید ردعمل پر چراغ پا، اٹلی نے آج کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر اس کیس پر بات چیت کیلئے تیار ہے ۔ 2سپاہی روم کی ایک عدالت میں مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں ۔ یہاں سفارت خانہ اٹلی سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہندوستان کی سپریم کورٹ کے فیصلہ (مورخہ 18جنوری) نے کیس پر اٹلی کے دائرہ اختیار کی تردید کی ہے اور دونوں ممالک کو سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کنونشن کی دفعہ 100 پر مبنی مشترکہ کوشش کرنے کی دعوت دی ہے "۔ سفارت خانہ اٹلی کا یہ بیان ہندوستانی پارلیمنٹ میں آج وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بیان کے ردعمل کے طورپر سامنے آیا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ 2ہندوستانی ماہی گیروں کی ہلاکت پر ہندوستان میں مقدمہ کا سامنا کرنے 2اطالوی سپاہیوں کو واپس بھیجنے سے انکار پر "نتائج کا سامنا ہو گا"۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں