لشکر طیبہ زیادہ مسائل پیدا کرنے والا گروپ - امریکی جاسوسی ادارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

لشکر طیبہ زیادہ مسائل پیدا کرنے والا گروپ - امریکی جاسوسی ادارہ

لشکر طیبہ کو پاکستان کا سب سے بڑا مسائل پیدا کرنے والا دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہوئے امریکی جاسوسی ادارہ کے ایک سربراہ نے آج بتایا کہ تنظیم میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ تنازعات کے شکار ملک میں خود کو مستقل طورپر حماس اور حزب اﷲ جیسا موقف فراہم کرے ۔ نیشنل انٹلی جنس کے ڈائرکٹر جیمس کلیپر نے کانگریسی سماعتی کار روائی کے دوران بتایاکہ پاکستان کا لشکر طیبہ وہاں کے عسکریت پسندگروپس میں انتہائی کثیر جہتی اور مسائل پیدا کرنے والی تنظیم کی حیثیت سے برقرار رہے گا۔ جیمس کلیپر نے انٹلی جنس پر سینٹ سلکٹ کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے بتایاکہ گروپ میں اتنی طویل مدتی صلاحیت موجودہے کہ وہ پاکستان میں مستقل طورپر حماس یا حزب اﷲ جیسا موقف اختیار کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے امریکہ کو درپیش خطرہ پر انٹلی جنس عہدیداروں کے جائزہ کو بھی پیش کیا۔ حافظ سعید کی زیر قیادت لشکر طیبہ جموں وکشمیر میں سرگرم ہے ۔ اس نے 2008ء میں ممبئی حملوں کے بشمول متعدد دہشت گردانہ حملے بھی کئے ہیں ۔ کلیپر نے بتایاکہ دہشت گردی کے خطرات تبدیل پذیر وقفہ سے گذر رہے ہیں جبکہ عالمی جہادی تحریک شدت کے ساتھ غیر مرکوز ہورہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں