سعودی عرب کی طرف سے مقرر کردہ ہندوستانی حج کوٹہ 1 لاکھ 70 ہزار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-18

سعودی عرب کی طرف سے مقرر کردہ ہندوستانی حج کوٹہ 1 لاکھ 70 ہزار

ہندوستانی عازمین حج کے کوٹہ میں مزید10 ہزارنشستوں کے اضافہ کی درخواست کو سعودی عرب نے نامنظور کر دیا ہے اور صرف 1,70,000 کا کوٹہ مقرر کیا ہے ۔ جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے کی اطلاع میں بتایا گیا کہ مملکتی وزیر خارجہ ای احمد نے وزیر حج سعودی عرب بندر بن محمد الحجار سے کل حج امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ای احمد نے ہندوستان کے حج کوٹہ میں مزید 10ہزار نشتوں کے اضافہ کیا مطالبہ کیا تھا۔ قونصل خانے کے مطابق سعودی عرب نے یہ مطالبہ قبول نہیں کیا۔ ای احمد اور سعودی وزیر حج کے درمیان جاریہ سال ایام حج کے سلسلہ میں انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سالانہ حج معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ اس ملاقات کے موقع پر سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر حامدعلی راؤ اور ہندوستانی قونصل جنرل فیض احمد قدوائی بھی موجود تھے ۔ ای احمد نے ہندوستانی عازمین کیلئے جاریہ سال حج کے موقع پر رہائشی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ مکہ معظمہ میں سبز زمرہ میں 25ہزار یونٹ حاصل کرلئے گئے ہیں ۔ ادھر ہندوستان میں وزیر خارجہ سلمان خورشید نے لکھنؤ میں کہاکہ عازمین حج اپنی مرضی سے کئی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں لیکن حکومت ہند ہر ایک عازم حج کو زندگی میں صرف ایک مرتبہ حج سبسیڈی فراہم کرے گی۔ ایک سے زائد مرتبہ سبیسڈی نہیں دی جائے گی۔ ویسے بھی حکومت نے ایام حج کے دوران عازمین کے ہجوم کو کم کرنے کیلئے کسی بھی مسلمانوں کو 5 سال میں صرف ایک بار حج ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

India's Request For Haj Quota Increase Rejected

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں