عام بجٹ 2013 کی جھلکیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-01

عام بجٹ 2013 کی جھلکیاں

بجٹ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں بری طرح ناکام رہا اور سرمایہ کے غیر معمولی بہاؤ کی وجہہ سے روپئے کی قدر میں آج دوسری بڑی رکاوٹ دیکھی گئی اور یہ 50پیسے سے بھی کم ہو گئی جس کی وجہہ سے ڈالر کی قیمت 54.36 روپئے تک پہنچ گئی۔ اس سے پہلے 4جنوری 2013ء کو روپئے کی قدر میں 57پیسے کی گراوٹ آئی تھی۔

مہنگے
٭ موبائیل فون ہینڈ سیٹس جن کی قیمت 2ہزار روپئے سے زیادہ ہو۔ ٭ اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلس (اسپورٹس کاریں ) ٭ امپورٹیڈ کاریں اور ایسی گاڑیاں جن کی قیمت 40ہزار ڈالرس سے زائد ہو۔ ٭ امپورٹیڈ بائیکس جن کے انجن کی گنجائش 800cc اور اُس سے زیادہ ہو۔ ٭ امپورٹیڈ کشتیاں اور موٹر بوٹس۔ ٭ سگریٹس ٭ ایرکنڈیشنڈ ریسٹورنٹس میں طعام۔ ٭ غیر منقولہ جائیدادوں کی فروخت جن کی مالیت 50لاکھ روپئے سے زیادہ ہو۔ ٭ فرش کیلئے ماربلس ٭ ریشم کے کپڑے جنہیں امپورٹیڈ خام اشیاء استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہو۔ ٭ سیٹ ٹاپ ٹاکسس۔ ٭ پارکنگ فیس

سستے
٭ برانڈیڈ زیب و زینت کی اشیاء۔ ٭ قیمتی نگینے ٭ امپورٹیڈ سستے سپاری اور اوٹس ٭ ساگودانہ ٭ ٹرک چپسی ٭ ریڈی میڈ گارمنٹس ٭ کارپٹس ٭ جہاز٭ سنیما، فلمیں ٭ گھریلو فرنیشنگ اشیاء ٭ زرعی معائینے والی اشیا ٭ چمڑے کی اشیاء بنانے کی مشنری۔
بجٹ جھلکیاں
٭ انکم ٹیکس سلاب میں کوئی تبدیلی نہیں ۔ ٭ 2تا5 لاکھ روپئے کے حامل ٹیکس دہندگان کیلئے 2ہزار روپئے کی راحت۔ ٭ ایسے افراد جن کی ٹیکس آمدنی ایک کروڑروپئے سے زائد ہو 10فیصد سرچارج۔ ٭ راجیو گاندھی ایکویٹی سیونگس اسکیم کے تحت آمدنی کی حد کو 10لاکھ روپئے سے بڑھا کر 12لاکھ کر دیا گیا۔ ٭ ہندوستان کا پہلا ویمنس بینک اکٹوبر میں قائم کیا جائے گا۔ ٭ نئے ٹیکسیس کے ذریعہ حکومت کیلئے 18 ہزار کروڑروپئے جمع کئے جائیں گے ۔ ٭ سرویس ٹیکس بقایا جات کی وصولی کیلئے رضاکارانہ ادائیگی اسکیم۔ ٭ نیشنل فوڈ سکیورٹی کیلئے 10 ہزار کروڑروپئے کی رقم مختص۔ ٭ یوپی اے حکومت کی جاری معیاد میں راست نقد رقم منتقلی اسکیم سارے ملک میں متعارف کرنے کا منصوبہ۔ ٭ کسٹم ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ۔ اکسائز اور سرویس ٹیکس کی شرح بھی جوں کی توں برقرار۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں