دیال سنگھ کالج سمینار - ڈاکٹر مولانا بخش کی تقریر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-01

دیال سنگھ کالج سمینار - ڈاکٹر مولانا بخش کی تقریر

اردو سوسائٹی دیا سنگھ کالج کے زیر اہتمام دیال سنگھ کالج کے سمینار ہال میں "مصنف سے ملئے " پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں روزنامہ انقلاب کے ایڈیٹوریل انچارج ڈاکٹر افضل مصباحی، سلیما اختراور شعیب رضا فاطمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کالج کے مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات نے بھی حصہ لیا۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر افضل مصباحی نے کہاکہ اردو میں روزگار کے بے پناہ امکانات ہیں ۔ جس کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ اپنے اندر صلاحیت پیدا کریں ۔ انہوں نے طلبہ کو حوصلہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اردو میں تعلیم حاصل کرتے وقت مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے البتہ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی اور ہندی زبان کی بھی معلومات حاصل کرنی چاہئے ۔ شعیب رضا فاطمی نے کہاکہ صحافت کا اصل زبان اردو ہے جس کا اثر تمام اخبارات پر نظر آتا ہے ۔ ٹی وی پی جو الفاظ استعمال ہوتے ہیں ان میں 70فیصد اردو کے الفاظ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ کو صحافتی نکتہ بتاتے ہوئے کہاکہ اخبار میں سب سے اہم اداریہ ہوتا ہے جسے پڑھ کر اخبار کے معیار کا اندازہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اچھے اداریہ کی کامیابی یہ ہے کہ اس اداریہ میں عوام کو مخاطب نہ کیا جائے بلکہ حکومت کو مخاطب کیا جائے ۔ ڈاکٹر سلیمان اختر نے کہاکہ اردو زبان صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے ۔ یوروپ کے بہت سے ممالک میں اردو کی تعلیم دی جا رہی ہے اور متعدد طالب علم امریکہ، جرمنی، انگلینڈ سے اردو سیکھنے کیلئے ہندوستان آتے ہیں ۔ کالج کے استاد ڈاکٹر ابوظہیر ربانی نے کہاکہ اردو صرف ایک زبان نہیں ہے بلکہ ایک تہذیب ہے ایک تحریک ہے ۔ ڈاکٹر مولابخش نے صدارتی خطبہ میں کہاکہ والدین کو اپنے بچوں ص سے بہت سے توقعات ہوتی ہیں جس میں ہر باپ اور ہر ماں کی طرف سے اس بات کا انتظار رہتا ہے کہ ہمارا بچہ کب روزگار سے وابستہ ہو گا۔ البتہ تمام طلبہ کو چاہئے کہ وہ گریجویشن کے دوران ہی روزگار کے تعلق سے اپنے اندر صلاحیتیں پیدا کر لیں ، تاکہ کالج سے فارغ ہونے کے بعد روزگار کا مسئلہ نہ کھڑا ہو۔ ڈاکٹر مولابخش نے کہاکہ آج کے زمانے میں ہر فرد صحافی بن سکتا ہے کیونکہ رپورٹنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے آج ہر فرد کے ہاتھ میں ملٹی میڈیا موبائل موجود ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو اردو زبان کی اہمیت بتاتے ہوئے کہاکہ اردو ہماری مادری زبان ہے ہمیں اردو سے اسی طرح محبت کرنا چاہئے جس طرح بچہ کو ماں سے بحت ہوتی ہے ۔ اس موقع پر دیال سنگھ کالج میں شعبہ ہندی کی ڈاکٹر مینکا، جے این یو کے ڈاکٹر مخمور صدری کے علاوہ متعدد افراد موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں