داؤدی بوہرہ فرقہ کے مذہبی پیشوا کی سالگرہ پر جشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-05

داؤدی بوہرہ فرقہ کے مذہبی پیشوا کی سالگرہ پر جشن

داؤدی بوہرہ فرقہ کے مذہبی پیشوا ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کی 102ویں سالگرہ کے موقع پرمختلف ملکوں میں بوہرہ فرقہ جشن منا رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں ممبئی شہر کے جشن میں سیدنا بذات خود شریک ہیں ۔ اس موقع پر سیدنا کے جانشین مولایا مفضل بھائی صاحب سیف الدین نے بھنڈی بازار پر واقع سیفی مسجد میں خطبہ پڑھا جس کو انٹرنیٹ کے ذریعہ پوری دنیا کے 700 سے زائد دیہاتوں قصبات اور شہروں میں داؤدی بوہرہ فرقہ کے لوگوں نے سنا۔ اس کے علاوہ شہر میں اور مضافات میں متعلقہ مساجد اور کمیونٹی سنٹر میں قوم کے تقریباً 1.5لاکھ افراد نے خطبہ کی تقریب میں شرکت کی جس میں مہمانان بھی شامل تھے ۔ پورے ہندوستانی، مشرقی افریقہ، مشرق بعید، مشرقی وسطی، شمالی افریقہ اور یورپ سے ہزاروں کی تعداد میں داؤدی بوہرہ یہاں آئے جنہوں نے سیدنا کو مبارکباد دی۔ مولایا مفضل سیف الدین نے حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اخلاقی اور روحانی تعلیمات پیش کیں ۔ موصوف نے خاص طورپر اس نکتہ پر زوردیا کہ اسلام کا محبت اور امن کا پیغام آفاقی ہے جس کو سیدنا نے ہمیشہ بہت زیادہ اہمیت دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ملکوں میں مساجد اور مخصوص عمارتوں کی بحالی اور تعمیر نو، تعلیمی اداروں کے قیام، داؤدی بوہرہ اور اس کے ساتھ پورے بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود سے متعلق اسکیموں کے سلسلہ میں سیدنا نے نمایاں کارنامے انجام دئیے ہیں ۔ سیدنا نے خصوصی طورپر خطاب بھی کیا۔ اپنی قوم، ہندوستان کے عوان اور پوری دنیا کے لوگوں کیلئے امن اور خوشحالی سے متعلقہ خصوصی دعا کی۔

Dawoodi Bohras celebrate birth anniversary of spiritual leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں