مسلم محلوں میں نشے کی لعنت کے خلاف بیداری مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-22

مسلم محلوں میں نشے کی لعنت کے خلاف بیداری مہم

مسلم علاقوں اور مسلم معاشرے میں نشے کی بڑھتی ہوئی لعنت اور مسلم نوجوانوں کے برباد ہورہے مستقبل کو دیکھتے ہوئے ممبئی اور اطراف کے شہروں میں نشہ مخالف مہم شروع کی گئی ہے اس کی صدارت اور سرپرستی قائد اہل سنت پیر طریقت مولانا سید معین الدین اشرف اور اس کی قیادت سابق ممبر آف پارلیمنٹ عبید اﷲ خان اعظمی کررہے ہیں۔ کل بروز بدھ بمقام گوونڈی شیواجی نگر پلاٹ نمبر 14 میں اصلاح معاشرہ کانفرنس پروگرام کا اہتمام کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام، دانشوروں اور گوونڈی و مانخورد اور چمبور کے علاوہ دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں عوام شرکت کی۔ یہ کانفرنس اسلامی طریقے سے نشہ خوری، شراب نوشی، نشیلی دوائ، بٹن گولی و دیگر نشے کے استعمال سے ہونے والے جرائم و گمراہ نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے آزاد کرانے اور ان کے مستقبل کو برباد ہونے سے بچانے وملک قوم اور والدین کا نام روشن کرنے کے مقصد سے کی گئی ۔ اس پرگرام کی حمایت میں صدر الائمہ مولانا محمود عالم رشیدی اور انتظامی صدر سنی ہری جامع مسجد محمد رئیس خان اشرفی تھے۔ سینئر پولیس انسپکٹر آر ایس اگروال نے اصلاح معاشرہ کانفرنس میں کہاکہ صرف پولیس ہی نہیں یہ ہر عوام کا فرض ہے کہ وہ اپنے علاقے کی نشے کی لعنت سے پاک کرے۔ نیز اصلاح معاشرہ کا افتتاح قرآن کی تلاوت سے کیا گیا اور آخر میں الحاج سید معین الدین اشرف کی دعا پر اس کانفرنس کا اختتام ہوا۔

anti drugs compaign in mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں