پاکستان - قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-07

پاکستان - قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل

اصل اپوزیشن پی ایم ایل۔ این اور حکمراں پاکستان پیپلز پارٹی ایک ہی دن میں یعنی 16مارچ کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی مفاہمت پر پہنچ گئے ہیں تاکہ اسمبلیوں کیلئے انتخابات بیک وقت کرائے جاسکیں ۔ قبل ازیں پی ایم ایل۔ این نے جس کی کثیر آبادی والے صوبہ پنجاب پر حکومت ہے ، قومی اسمبلی کی تحلیل کے دن ہی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے میں پس و پیش ظاہر کیا تھا۔ پنجاب اسمبلی 18اپریل کو اپنی 5سالہ معیاد مکمل کرنے جا رہی ہے جب کہ قومی اسمبلی کی معیاد 16مارچ کو ختم ہو جائے گی۔ دستوری ماہرین نے بتایا تھا کہ اگر پنجاب اسمبلی کو اسی روز تحلیل نہ کیا جائے تو تمام اسمبلیوں کیلئے انتخابات ایک ہی تاریخ کو نہیں کرائے جاسکتے ۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے بتایا کہ پی ایم ایل۔ این نے بنیادی طورپر فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور پنجاب اسمبلی کو ایک ہی دن میں تحلیل کیا جائے تاکہ انتخابات بیک وقت منعقد ہو سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا آخری سیشن آئندہ ہفتہ منعقد ہونا چاہئے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے جو مرکز میں برسراقتدار ہے تجویز دی تھی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر قیادت پی ایم ایل۔ این پنجاب اسمبلی کو تحلیل میں تاخیر نہ کرے کیونکہ اس سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک وقت منعقد کروانے میں نہایت دقت پیش آئے گی۔ وزیر اطلاعات قمر الزماں کائیرا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ قومی اسمبلی 16مارچ کو تحلیل کر دی جائے گی۔ پی پی پی قائدین نے کہاکہ اواخر مئی میں انتخابات کا انعقاد ممکن ہے ۔

PML-N, Pakistan People's Party agree to dissolve national, provincial assemblies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں