چالیس بنگلہ دیشی اضلاع میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-07

چالیس بنگلہ دیشی اضلاع میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

بنگلہ دیش کے 64 کے منجملہ 40 اضلاع کے انتظامی سربرا ہوں نے سرکردہ اسلام پسند قائدین کے خلاف 1971ء کے جنگی جرائم کی پاداش میں قانونی کار روائی پر ملک گیر تشدد کے پس منظر میں نیم فوجی عملہ اور فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ سرکاری عہدیداروں اور رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر یا انتظامی سربراہان اور 40اضلاع کے پولیس انتظامیہ نے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کیلئے پولیس ملازمین کی معاونت کیلئے نیم فوجی اور فوجی عہدیداروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تعیناتی کا یہ مطالبہ، جماعت اسلامی کی جانب سے انسانیت کے خلاف ملک کی آزادی کی لڑائی کے دوران جرائم کی پاداش میں کی جانے والی قانونی کار روائی کو روکنے کیلئے پرتشدد مہم چلائی ہے ۔ بنگلہ دیش بنک نے بھی وزارت داخلہ کو ترسیل کردہ مکتوب کے ذریعہ بنکوں اور مالیاتی اداروں کیلئے وسیع تر سکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چند بنکوں کے برانچ آفیسس اور مختلف مقامات پر اے ٹی ایم بوتھس پر حال ہی میں حملے ہوئے ہیں ۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران جماعت کے کارکنوں نے سکیورٹی ملازمین پر حملے کرتے ہوئے ٹرینوں کو نذر آتش کیا، ریل کی پٹریوں کو اکھاڑدیا اور ہندو منادر حتی کہ مساجد و سرکاری دفاتر میں بھی توڑپھوڑکی۔ دریں اثناء پولئیس اور نیم فوجی سرحدی گارڈ بنگلہ دیش سپاہیوں نے ان علاقوں میں فائرنگ کر دی جو جماعت کے مضبوط گڑھ کہلاتے تھے ۔ پبلک اڈمنسٹریشن وزارت کے سکریٹری عبدالسبحان شکدر نے صحافیوں کو بتایا کہ مقامی انتظامیہ کی درخواست پر مطلوبہ اقدامات روبہ عمل لائے جائیں گے تاہم پوشیدہ حملوں کی روک تھام کیلئے انہیں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کو روانہ کردہ مکتوب میں بینکس اور مالی اداروں نے مزید سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا۔ گذشتہ ہفتہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے زبردست تشدد کا مظاہرہ کیا۔ وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ ملک گیر تشدد میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ۔

Bangladesh to enhance security amid violence, Officials from 40 districts seek deployment of forces

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں