ممبئی - تصوف اور بھکتی کے موضوع پر شمیم طارق کی کتاب کا اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

ممبئی - تصوف اور بھکتی کے موضوع پر شمیم طارق کی کتاب کا اجرا

مشہور و معروف شاعر و ادیب شمیم طارق کی تازہ تخلیق " تصوف اور بھکتی کا تنقید ی و تقابلی مطالعہ" کا اجرا آج شام انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کریمی لائبریری میں شہر کی ادبی سماجی شخصیات کی موجودگی کیا۔ اس موقع پر صاحب کتاب اور ادیب شمیم طارق نے اپنی تازہ تصنیف پر روشنی ڈالتے ہوئے صوفی ازم اور بھکتی میں واضح فرق کی نشاندہی کی۔ بھکتی کا روان ہندو مذہب میں ہے جہاں دوسرا جنم بھی موجودہے جبکہ اسلام میں دوسرے جنم کا وجودہ نہیں ہے ۔ اسلام میں نجات ذریعہ ہے صوفیائے کرام نے رسول اللہ علیہ و سلم کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ علماء اور صوفیاء الگ الگ طریقے سے اسلام کی تبلیغ کرتے تھے ۔ صوفیاء کے نزدیک اسلام میں گنا ہوں پر سزا سے متعلق تو بتایا جاتا ہے لیکن اس کے تدارک سے متعلق نہیں بتایا جاتا جبکہ صوفیاء بندہ خدا کو اس سے قریب ہونے اور معذرت کا راستہ بتاتے ہیں ۔ اسلام میں علماء ا کرام کا رول پولیس کا ہے جو ہمہ وقت ڈنڈا دکھاتا ہے جبکہ صوفیا پیار و محت اور دیگر چیزوں سے اسلام کی تبلیغ کر کے لوگوں کو راہ راست پر لاتے ہیں ۔ صوفی ازم سے متعلق لوگوں میں کافی غلط فہمی ہے اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ صوفیا ا کرام سچ بات کرنے میں کبھی بھی گریز نہیں کرتے تھے ۔ چاہے و ہ بادشاہ کے دربار میں ہو یا کسی بڑی محفل میں ۔ آج صوفی ازم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ صوفیائے کرام میں علم کی تڑپ ہوتی تھی وہ علم دشمنی نہیں بلکہ وہ عنکبوتی علم س اجتناب کرنے کی صلاح دیتے تھے ۔ صوفی ازم خود شناسی سے خدا شناسی تک پہنچاتا ہے ۔ کئی بڑے بزرگ و صوفیائے کرام نے اسلام کی تبلیغ کی اور آج بھی صوفی ازم باقی ہے ۔ مولانا شعے کوئی نے کہاکہ تصوف پر شمیم طارق کی کتاب ایک بہترین کوشش ہے اور اس میں تصوف کوٹھیک طرح سے سمجھایا گیا ہے ۔

Shamim tariq book on Tasawwuf and Bhakti released

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں