Howrah to get four more police stations
ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق ہوڑہ سٹی پولیس کے ماتحت تھانوں کو نئے ڈھنگ سے کام کرنے کی جانب ایک بہتر قدم کیلئے عوام کے حق میں 4نئے تھانوں کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب نشچندا تھانہ علاقہ کے ایک اسکول میں ہوئی۔ اس تقریب میں سبھی نئے تھانوں کے نام کی تختی سے پردہ ہٹایا گیا۔ اس موقع پر ترنمول کے ایم پی کلیان بندوپادھیائے نے کہاکہ ہوڑہ سٹی پولیس کا کام بہت بہتر ڈھنگ سے ہورہا ہے اور ممتا بنرجی نے حکومت کا جو عوامی طریقہ اختیار کیا ہے اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو حکومت کے قریب لایا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمشنر اجے رانا ڈے نہایت مستعد ہیں اس کے باوجود اکثر رات کے وقت کونا ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہو جاتا ہے اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔ افتتاح اجے راناڈے نے کیا اور کہاکہ فی الحال تھانہ کام کرنا شروع کر رہا ہے لیکن جگہ اور عمارت کی کمی کے باعث پریشانی ہو سکتی ہے پھر بھی جس قدر ممکن ہو سکا ہے ریلوے اور ضلع انتظامیہ کی مدد سے جگہ حاصل کی گئی ہے تاکہ عوام کے لئے کام جلد شروع کیا جاسکے ۔ ایم پی امبیکا بنرجی نے کہاکہ ہوڑہ کو کمشنری کی حیثیت کامطالبہ کیا جاتا تھا لیکن کسی نے نہیں کیا ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے یہ کام کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں