آندھرا پردیش اسمبلی بجٹ اجلاس - پولیس کا سخت بندوبست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

آندھرا پردیش اسمبلی بجٹ اجلاس - پولیس کا سخت بندوبست

ریاستی قانون ساز اسمبلی کے 13مارچ سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے سلسلہ میں انتہائی سخت پولیس بندوبست کیا جائے گا۔ سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے آج یہ بات بتائی۔ اسپیکر اسمببلی این منوہر کے ہمراہ ان کے چیمبر میں ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انوراگ شرما نے کاکہ احاطہ اسملی میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ دلسکھ نگر بم دھماکوں کے پیش نظر تمام ارکان اسمبلی کو زائد سکیوریٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ انوراگ شرما نے بتایا کہ پولیس جوانوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا جائے گا اور احاطہ اسمبلی میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ تاکہ نقل و حرکت پر آسانی کے ساتھ نظر رکھی جاسکے ۔ سخت سکیوریٹی انتظامات کے تحت مرکزی نیم فوجی فورسس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ ہمیشہ کی طرح اضلاع سے بھی پولیس جوانوں کو طلب کیا جا رہا ہے ۔

Police beef up security ahead of Andhra Budget session

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں