سول سروسز امتحان میں انگریزی کا لزوم ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-29

سول سروسز امتحان میں انگریزی کا لزوم ختم

ملک بھر میں تنازعہ کے بعد یونین پبلک سرویس کمیشن نے سیول سروسس مین اگزامینشن کیلئے انگلش کو لازمی پیپر قرار دینے کے فیصلہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ آج نظر ثانی شدہ اعلامیہ میں سابقہ روایت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبہ اب انگریزی کے علاوہ کسی بھی ہندوستانی زبان میں امتحان لکھ سکیں گے۔ اس میں حاصل ہونے والے نشانات کی بنیاد پر طلبہ کی درجہ بندی نہیں ہوگی۔ میٹرک اور مماثل امتحان میں انگلش کے علاوہ جن ہندوستانی زبانوں میں طلبہ امتحان دے چکے ہوںگے، اسی زبان میں سیول سرویسس کی اہلیت کے امتحان دینے کے مجاز ہوں گے۔ اس میں حاصل نشانات کا رینکنگ میں شمار نہیں ہوگا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انگلش اور دیگر ہندوستانی زبانوں میں امتحان کے پرچے رکھنے کا مطلب یہی ہے کہ طلبہ کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جائے کہ وہ کس قدر مطالعہ کا ذوق رکھتے ہیں اور ان کی تفہیمی صلاحیت کتنی ہیں۔ نیز یہ کہ وہ صحت کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں یا نہیں۔ طلبہ اپنی پسند کی زبان میں اپنے پسند کے موضوع پر مضمون لکھ سکتے ہیں ۔ سابقہ اعلامیہ کے نتیجہ میں ملک بھر میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ یونین پبلک سرویس کمیشن کے فیصلہ پر مختلف گوشوں سے تنقیدیں کی جارہی تھیں۔

UPSC withdraws mandatory English norm in civil services exams

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں