پھر چھڑی رات بات پھولوں کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

پھر چھڑی رات بات پھولوں کی

Phir-Chhidi-Raat-Baat-Phoolon-Ki
نغمہ : پھر چھڑی رات بات پھولوں کی
فلم : بازار (1982)
نغمہ نگار : مخدوم محی الدین
گلوکار : طلعت عزیر ، لتا
اداکار : فاروق شیخ ، سمیتا پاٹل ، سپریا پاٹھک
موسیقار : خیام
یوٹیوب : Bazaar - Phir Chhidi Raat Baat Phoolon Ki Raat Hai

پھر چھڑی رات ، بات پھولوں کی
رات ہے یاں بارات پھولوں کی

پھول کے ہار ، پھول کے گجرے
شام پھولوں کی ، رات پھولوں کی

آپ کا ساتھ ، ساتھ پھولوں کا
آپ کی بات ، بات پھولوں کی

پھول کھلتے رہیں گے دنیا میں
روز نکلے گی بات پھولوں کی

نظریں ملتی ہیں ، جام ملتے ہیں
مل رہی ہے حیات پھولوں کی

یہ مہکتی ہوئی غزل مخدوم
جیسے سہرا میں رات پھولوں کی

Phir Chhidi Raat Baat Phoolon Ki - film: Bazaar (1982)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں