روس کے داخلی امور میں مداخلت کا امریکہ پر الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

روس کے داخلی امور میں مداخلت کا امریکہ پر الزام

روس نے آج الزام لگایا ہے کہ امریکہ اس کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے۔ قبل ازیں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے روس کو غیر حکومتی اداروںکی تلاشی کارروائیوں کو کسی "تعاقب" کے مماثل قرار دیا تھا۔ وزارت خارجہ روس کے ترجمان الگزینڈر لوکاشوچ نے کہا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ نلند کے ریمارکس طنزیہ اور اشتعال انگیز ہیں۔ نلند نے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں کہا تھا کہ امریکہ نے روس کے بعض حقوق گروپس کو رقومات کی فراہمی جاری رکھی ہے۔ امریکہ کی دانست میں یہ گروپس مصائب میں گھرے ہوئے ہیں۔ وکٹوریہ نلند نے روس کے غیر حکومتی اداروں کی "معمول کی چیکنگ کے اقدامات کو ایک "تعاقب" کے مماثل قرار دیا تھا۔ لوکاشوچ نے کہا کہ نلند کا یہ بیان کہ بعض حقوق گروپس کو درمیانی آدمیوں کے ذریعہ امریکی مالی امداد جاری ہے" ہمارے داخلی امور میں راست مداخلت ہے۔

Russia slams US 'interference' for vowing to continue NGO funding

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں