کولکاتا میں یوم آرڈنینس فیکٹریز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

کولکاتا میں یوم آرڈنینس فیکٹریز

وزارت دفاع، حکومت ہند کے محکمہ برائے دفاعی پیداوار کے تحت آرڈنینس فیکٹریز بورڈ (او ایف بی) منسلکہ انڈین آرڈنینس فیکٹریز مختلف دفاعی مصنوعات تیار کرتی ہے اسے عمومی طورپر آرمی، بحریہ اور اے ئر فورس کے بعد دفاع برائے چوتھا ہتھیار کے عنوان سے بھی یاد کیا جاتا ہے ۔ آرڈنینس فیکٹریز بورڈ عالمی سطح کی ایک سرکاری کمپنی ہے جس کے ذریعہ حکومت ہند کے زیر تحت دفاعی مصنوعات کی تیاری کرائی جاتی ہے ۔ نیز یہاں کارکنوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ پر مشتمل ہے ۔ کاروباری سطح پر 2007ء کے مقابلے 2011-12 تک کمپنی نے اپنے کاروبار کو دوگنا سطح پر پہنچادیا ہے ۔ او ایف بی کی کوششوں سے کمپنی کے ذریعہ تکنیکی مصنوعات کی فراہمی نہ صرف دفاعی شعبہ جات میں کی جا رہی ہے بلکہ غیر دفاعی شعبہ جات بھی اس سے فوائد حاصل کر رہے ہیں ۔ مذکورہ خیال کولکتہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یوم آرڈنینس فیکٹریز کے موقع پر آرڈنینس فیکٹریز بورڈ کے ڈائرکٹر جنرل و چے ئرمین ایچ ایس چودھری نے پیش کیا۔ اس موقع پر چودھری نے اطلاع دی کہ ہندوستانی مسلح افواج کی حالیہ اور مستقبل میں دفاعی مصنوعات کی ضرورتوں کے پیش نظر پیداوار کی فراہمی پر او ایف پی نے خصوصی توجہ صرف کی ہے ۔ حالانکہ او ایف بی کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات میں 5تا7فیصد مصنوعات کی برآمد بھی کی جاتی ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ او ایف بی نے برآمد کے بجائے گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے پر پہلے توجہ صرف کی ہے ۔ موجودہ پس منظر میں کہا جاسکتا ہے کہ او ایف بی کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کافی ترقی یافتہ سطح کی ہوتی ہیں ۔

Ordnance Factory Day observed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں