جنوبی کوریا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں - شمالی کوریا کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

جنوبی کوریا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں - شمالی کوریا کا اعلان

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کے خلاف بیان بازی میں شدت لاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوبی کے ساتھ حالت جنگ میں داخل ہورہا ہے۔ شمالی کوریا نے ایک بیان میں ’کسی بھی اشتعال انگیز اقدام، کے خلاف ’سخت جوابی کارروائی، کا تہیہ کیا ہے۔ خطے میں جوہری ہتھیاروں سے لیس امریکی لڑاکا طیاروں کی پرواز کے بعد سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ روس نے متنبہ کیا ہے کہ حالات کنٹرول سے باہر ہوسکت یہیں۔ امریکہ کے دو لڑاکا طیاروں B-2 بمبار نے جمعرات امریکہ سے لے کر جنوبی کوریا تک سفر کیا تھا۔ ردعمل میں شمالی کوریا نے اپنے اسٹرٹیجک میزائلوں کو امریکہ پر ممکنہ حملے کیلئے تیار کردیا ہے۔ موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ خطے کے حالات کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں۔ امریکی حکومتی ذرائع کے مطابق لڑاکا طیاروں کی اس پرواز کا مقصد جنوبی کوریا اور جاپان کو یہ یقین دہانی کروانا تھا کہ مشکل گھڑی میں واشنگٹن حکومت ان کے ساتھ ہے۔ کمیونسٹ شمالی کوریا کو اُس کے متنازعہ جوہری پروگرام کے سلسلے میں مذاکرات کی جانب لوٹنے پر مجبور کرنا بھی ایک مقصد تھا۔ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا پہلا ردعمل یہ تھا کہ انہوں نے میزائیلوں کو امریکی فوجی اڈوں اور جنوبی کوریاپر ممکنہ حملے کیلئے تیار کرنے کے احکامات صادر کئے۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے مطابق کم جونگ ان کے برعکس ان کے والد کم جونگ ال کے بارے میں کسی حدتک اندازہ لگایا جاسکتا تھا۔ اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کم جونگ ال عمومی طورپر دھمکی آمیز رویہ اپنا کر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا دیتے تھے مگر جارحانہ انداز میں تنازعہ پیدا نہیں کرتے تھے اور پھر بعد میں صورتحال سے سفارتی سطح پر فائدہ اٹھاتے تھے۔ اب ان کے بیٹے سے متعلق امریکی جاسوسی ماہرین کی رائے منقسم ہے کہ آیا وہ بھی اپنے والد ہی کی پالیسی پر کاربند ہیں یا نہیں؟ پیسفک فورم نامی تھنک ٹینک کے صدر الف کوسا کے بقول یہ چین اور شمالی کوریا دونوں کیلئے ایک شارہ تھا۔ "یہ چینیوں کیلئے یا دہانی ہے کہ شمالی کوریا کے اعمال کے نتائج نکل سکتے ہیں، یہ نہیں یہ بتاتے ہیں کہ امریکہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے تاہم گھبراہٹ کا شکار نہیں اور امریکہ کے جوہری ہتھیار کہیں سے بھی شمالی کوریا پر حملہ آور ہوسکتے ہیں"۔ امریکی ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر بحث مباحثے کے بعد جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں "فول ایگل" میں ان لڑاکا طیاروں سے بم گرانے کی مشق کی تجویز سامنے آئی تھی۔

North Korea says enters "state of war" against South

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں