افغانستان کے ایک اڈہ سے امریکی فوج کی واپسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

افغانستان کے ایک اڈہ سے امریکی فوج کی واپسی

مشرقی افغانستان کے ایک اڈہ سے امریکی اسپیشل فورسس کا انخلا
امریکی اسپیشل آپریشن فورسس نے مشرقی افغانستان کے جنگی حکمت عملی کے لحاظ سے اہمیت کے حامل علاقہ میں اپنا اڈہ آج مقامی افغان کمانڈوز کے حوالے کردیا۔ ایک سینئر امریکی کمانڈر نے یہ بات بتائی۔ صدر افغانستان حامد کرزئی نے ان الزامات کے بعد کہ امریکی-افغان ہم منصبوں نے وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اس علاقہ سے امریکی فورسس کے نکل جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ضلع نرخ سے امریکی اسپیشل آپریشن فورسس کی واپسی حامد کرزئی کے مطالبہ کی تکمیل ہے۔ افغانستان میں امریکی اسپیشل آپریشنس کے سرکردہ کمانڈر میجر جنرل ٹونی تھامس نے ایک انٹرویو میں کہا " ہم نرخ کے باہر آرہے ہیں"۔ کابل کے باہر صوبہ وردک جس میں نرخ واقع ہے' کے گورنر کے ترجمان عطااللہ نے یہ توثیق کی کہ امریکی اسپشل آپریشن فورسس چلی گئی ہیں جن کی جگہ مشترکہ افغان سیکوریٹی فورسس کی ٹیم کو متعین کیا گیا ہے۔ اتھاریٹی کی یہ منتقلی کے نتیجہ میں ایک متنازعہ باب ختم ہوگیا۔ یہ واقعہ کرزئی حکومت کی سیکوریٹی امور پر اپنی اتھاریٹی منوانے کی وسیع تر جدوجہد کا اظہار کرتا ہے۔ افغانستان سے دسمبر 2014 تک اتحادی فورسس کی واپسی مقرر ہے۔

American special forces hand over Nirkh base to Afghan commandos

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں