چین میں نئی حکومت کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-04

چین میں نئی حکومت کی تشکیل

چین کے نئے مشاورتی مقنہ ادارے کا آج سالانہ اجلاس شروع ہوا جس کے ساتھ ہی ہو جنتاؤ کی زیر قیادت سبکدوش ہونے والی حکومت نے زی جنپنگ کی زیر صدارت ایک نئی قیادت کو 10 سال میں ایک مرتبہ تبدیل ہونے والی قیادت کی تبدیلی کی شروعات ہو گئی۔ 2200 رکنی چین کی پیپلز پولٹیکل مشاورتی کانفرنس پہلی بار غیر حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کی اکثریت کے ساتھ تشکیل دی گئی ہے ۔ جس کا سالانہ اجلاس چین کی سالانہ سیاسی تقریب سے شروع ہوا جس کے دوران اس کے ارکان مقننہ کی ملاقات ہوئی۔ چین کی پیپلز پولٹیکل مشاورتی کونسل میں جو ایک مشاورتی ادارہ ہے ۔ نیشنل پیپلز کانگریس کے برعکس اس کے ارکان میں اعلیٰ فلم اسٹارس اور ادبی شخصیتوں جیسے جیکی چیان اور گذشتہ سال کے ادب کیلئے نوبل انعام یافتہ ادیب مویان کو شامل کیا گیا ہے ۔ سبکدوش ہونے والے صدر ہو جنتاؤ اور نومنتخب کمیونسٹ پارٹی لیڈر زی جنپیانگ نے سی پی پی سی سی کی افتتاحی تقریب کے شہ نشین پر قدیم اور نئے قائدین کو یکجا ہوئے ۔ اس تقریب کو گریٹ ہال آف پیوپل سے راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ 59سالہ زی جنہوں نے پارٹی اور فوج کے سربراہ کے طورپر جائزہ حاصل کیا ہے ۔ انہیں رسمی طورپر صدر کے طورپر نامزد کیا جائے گا۔ جب این پی یس 5مارچ کو اس کے اجلاس کا آغاز کر ے گی اور صدر ہو جنتاؤ اور وزیراعظم وین جیا باؤ کے دورکا خاتمہ ہو گا جنہوں نے ایک دہے تک ملک پر حکمرانی کی ہے جس کے دوران چین امریکہ کے بعد دوسری بڑی معیشت کے طورپر ابھرا ہے ۔

New Chinese government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں