دسویں اور بارہویں جماعت کے ٹاپرز کو کپل سبل کا انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-04

دسویں اور بارہویں جماعت کے ٹاپرز کو کپل سبل کا انعام

مرکزی وزیر مواصلات کپل سبل سے دہلی یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن کے ایک وفدنے فصیل بند شہر کے اسکولوں میں 10ویں اور 12ویں جماعت میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ساتھ ملاقات کی۔ مسلم طلباء و طالبات کی نمایاں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کپل سبل نے کہاکہ جن طلباء و طالبات نے 10ویں اور 12ویں جماعت میں ٹاپ کیا ہے انہیں انعام کے طورپر "ٹیبلٹ" (کمپیوٹر) دیا جائے گا۔ انہوں نے طلبہ سے یہ بھی کہا کہ تعلیم سے متعلق تعاون کیلئے میں ہمہ وقت تیار ہوں ۔ آپ جس وقت میرے پاس آئیں گے ہمارے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں ۔ یہ سن کر اسٹوڈنٹس نے کپل سبل کی بات کا زور دار تالیوں کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ٹرینر اور دہلی یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن کی رکن اقراء قریشی نے نمائندہ کو بتایا کہ مرکزی وزیر فصیل بند شہر کے ان مسلم طلباء و طالبات کی "ٹیبلٹ" کے ذریعہ حوصلہ افزائی فرمائیں گے جن کے 10ویں اور 12ویں جماعت میں 80فیصد سے زائد نمبرات ہیں ۔ کپل سبل نے اقراء قریشی سے یہ بھی کہا کہ قدیم دہلی میں تعلیم اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پر کام کئے جانے کی اشد ضرورت ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ وہاں کے بچوں کے ساتھ محنت کر کے انہیں "مین اسٹریم" میں لانے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر دہلی یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن کے اراکین بھی موجود تھے ۔

Kapil Sibal's tablet PC gift to toppers of 10th and 12th

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں