ہندوستانی سماج میں مسلمان - زکوٰۃ فاونڈیشن کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-04

ہندوستانی سماج میں مسلمان - زکوٰۃ فاونڈیشن کا اجلاس

65 برس سے مسلمان ہندوستانی سماج میں باقی سب سے بہت پیچھے چلا گیا ہے اور کوئی اس کا پرسان حال بھی نہیں ہے ۔ اس لئے اب مسلمانوں کو اپنی بنیادی پالیسی میں تبدیلی کرنی ہو گی۔ شیڈولڈ کاسٹ و پسماندہ طبقات کے شانہ بشانہ چلنا ہو گا۔ اس سلسلہ میں زکوۃ فاونڈیشن آف انڈیا اور آل انڈیا فیڈریشن آف شیڈولڈ کاسٹ کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے ۔ عیسائیوں سے بھی بات ہو گئی ہے ۔ یہ تینوں طبقے مل کر ملک کی 36فیصد آبادی بناتے ہیں ۔ اس فیصلہ کا اعلان آج دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے آڈیٹوریم میں زکوۃ فاونڈیشن آف انڈیا کے صدر ڈاکٹرظفر محمود نے کیا۔ شیڈولڈ کاسٹ فیڈریشن کے سکریٹری ونود کمار اور عیسائیوں کی طرف سے فادر پیکیم سیمویل نے اس مشترکہ عہد کی تائید کی۔ اجلاس میں مسلم دعویداری کی مہم جوئی پر زکوۃ فاونڈیشن آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر سید ظفر محمد نے مفصل پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ بتایا کہ کس طرح موجودہ مرکزی حکومت کے آخری بجٹ میں بھی مسلمانوں کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے ۔ غیر مسلم اور غیر عیسائی والے شیڈولڈ کاسٹ طبقے جو ملک کی آبادی کا 20فیصد ہوتے ہیں ان کیلئے 50ہزار کروڑسے بھی زیادہ رقم مختص کی گئی ہے لیکن مسلمانوں کیلئے جو ملک کی آبادی کی 13.4 فیصد ہیں اور بقول سچر کمیٹی شیڈولڈ کاسٹ سے بھی پیچھے ہیں ان کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آخر مسلمان کب تک تعصب اور ذلت برداشت کریں ۔ مسلم دعویداری کی مہم جوئی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر سید ظفر محمود نے ملت سے اپنا حق مانگنے اور مستقبل اور نئی نسل کیلئے ہندوستان کی تعمیر کی اپیل کی۔ انہوں نے سچر کمیٹی اور مشرا کمیٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیا کہ مسلمان کتنی نچلی سطح پر ہیں ۔ ان کو اوپر لانے کیلئے ملت کو ایک ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

Zakath foundation seminar on indian muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں