پاکستان الکشن - پرچہ نامزدگی کی طباعت کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

پاکستان الکشن - پرچہ نامزدگی کی طباعت کا آغاز

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی توثیق حاصل کرنے کے بعد مرممہ نامزدگی کے پرچوں کی طباعت کا کام شروع کر دیا ہے ۔ انتخابات ماہ مئی میں منعقد ہوں گے ۔ حکومت کی مخالفت کے باوجود الیکشن کمیشن نے مرمہ نامزدگی پرچوں کی طباعت کا کام شروع کر دیا ہے ۔ قانون سازوں نے نامزدگی کے پرچوں میں تبدیلی پر اعتراض کیا۔ تعلیمی صداقت ناموں کے سلسلے میں پرچہ نامزدگی میں تبدیلیوں پر قانون سازوں نے اعتراض کیا۔ محاصل کی ادائی اور دوہری شہریت جیسے امور کے سلسلے میں پرچہ نامزدگی میں ترمیمات کی گئیں ۔ ان ترمیمات پر قانون سازوں نے اعتراض کیا۔ ان ترمیمات کی صدر آصف علی زرداری کی جانب سے توثیق کے بغیر ہی الیکشن کمیشن نے پرچہ نامزدگی کی طباعت شروع کر دی۔ حکومت نے اس اقدام کی مخالفت کی۔ وزیر قانون فاروق نائیک نے کہاکہ اس طرح کی ترمیمات کی توثیق پہلے صدر کی جانب سے ہونا چاہئے ۔ تین رکنی الیکشن کمیشن کے اختیارات کے ایک مقدمہ کی سماعت کے بعد تین رکنی اجلاس جس کی صدارت چیف جسٹس افتخار چودھری کر رہے تھے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیمات کی اجازت دے دی اور حکومت کی رسمی اجازت کو نظر انداز کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ انتخابی پیانل نامزدگی پرچوں میں ترمیمات کرنے کا مجاز ہے ۔

ECP orders printing of nomination forms without president's approval

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں