عسکریت پسندی کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کا حل ناممکن - حنا ربانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

عسکریت پسندی کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کا حل ناممکن - حنا ربانی

مسئلہ کشمیر کے تعلق سے پاکستان کے عمومی رویہ سے انحراف کرتے ہوئے وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل عام ڈگری سے ہٹ کر دریافت کرنا ہو گا۔ حنا ربانی نے کہاکہ ہندوستان سے دیرینہ نزاع کو حل کرنے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کرنے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے ڈگری سے ہٹ کر دوسرا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ ہندوستان کے ساتھ انتہا پسندی بے فیض ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان فی الحال مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنا نہیں چاہتا۔ ان حالات میں ہندوستان سے تجارتی رسم و راہ بڑھانا مفید ہو گا۔ ہندوستان کے عوام اپنی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل تلاش کرے ۔ اس طریقے سے ہم کشمیری عوام کیلئے راحت حاصل کر سکتے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں