دارالاوقاف (وقف بھون) کی تعمیر میں مزید وقت درکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-05

دارالاوقاف (وقف بھون) کی تعمیر میں مزید وقت درکار

وزارت برائے اقلیتی امور( منسٹری آف مائناریٹی افیرس ایم ایم اے ) کے تحت کام کرنے والی مشاورتی و قانونی باڈی سنٹرل وقف کونسل (سی ڈبلیو سی) کے مجوزہ دارلاوقاف (وقف بھون) کی تعمیر میں ابھی مزید وقت لگے گا۔ کیونکہ اب اس کی معیاد میں مزید 2سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ایم اے اے کے ذرائع کے مطابق دارلاوقاف کی تعمیر 31!جنوری 2012ء تک ہو جانی تھی مگر تعمیری کام شروع کرنے کیلئے مختلف محکموں سے منظوری لینے میں اتنا وقت لگ گیا کہ سنٹرل وقف کونسل کو لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایل اینڈ ڈی او) سے تعمیر کی آخری معیاد میں اضافہ کی اجازت مانگنی پڑی ۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق ایل اینڈ ڈی او نے سنٹرل وقف کونسل کو دارلاوقاف تعمیر کرنے کیلئے مزید 2سال کی منظوری کل ہی ملی ہے ۔ ایل اینڈ ڈی او کی منظوری کے مطابق اب سنٹرل وقف کونسل کو دارلاوقاف کی تعمیر 31جنوری 2014 تک پوری کرنی ہو گی۔ واضح رہے کہ ساکیت میں واقع پشپ وہار کے انسٹی ٹیوشنل ایرے میں پلاٹ نمبر پی 13 میں ایک ہزار 8اسکوائر میٹر اراضی پر دارالاوقاف کی تعمیر ہونی ہے ۔ دارالاوقاف چار منزلہ عمارت ایک تہہ خانہ( بیس منٹ) پر مشتمل ہو گا، جس میں کونسل کا دفتر، کنونشن ہال، لائبریری، ریکارڈ روم، ریفریشمنٹ روم(کینٹین)، اسٹاف روم، گیسٹ ہاوس سمیت دفتری ضروریات کیلئے تمام اسٹرکچر موجود ہو گا۔ دارالاوقاف سنٹرل وقف کونسل کا اک پرانا پروجیکٹ ہے ۔ جس پر گذشتہ 6سال سے کام چل رہا ہے اس کیلئے کونسل نے ایک طویل جنگ بھی لڑی ہے ۔

Construction of Wakf bhavan will take more time

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں