عام معلومات کے اسباق کو زیادہ اہمیت دی جائے گی
مرکزی حکومت نے امسال سے آئی اے ایس، آئی پی ایس امتحانات کے طریقۂ امتحانات میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق اہم امتحانات میں عام معلومات کے اسباق کو زیادہ اہمیت دی جائے گی، واضح رہے کہ آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، اور آئی آر ایس جیسے مرکزی سرکار کے اہم عہدوں کے لیے ہر سال سول سروس امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں، اور مذکورہ امتحانات کو یو پی ایس سی، سلیکشن کمیشن کے جانب سے لیا جاتا ہے، اور یہ امتحانات تین مرحلوں پر مشتمل ہوتے ہیں، پہلے مرحلے کے امتحانات کو( سی - ساٹ(آپٹیٹیوٹ کہا جاتا ہے، جس میں عام آگاہی کی صلاحیت اور عام معلومات پر مشتمل دو امتحانی پرچہ شامل ہیں، اور مذکورہ دونوں پرچوں کو فی پرچہ 200نشانات مختص ہیں،پہلے مرحلے کے امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کو دوسرے مرحلے کے mainامتحانات دینے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے، دوسرے مرحلے کے mainامتحانات میں جملہ 9سوالی پرچے ہوتے ہیں، جس میں لینگویج پرچہ، انگریزی،عام معلومات کے دو پرچے، اختیاری اسباق کے چار پرچے ،جس کے لیے جملہ 2600نشانات دئے جاتے ہیں، جس میں لینگویج اور انگریزی اسباق کے نشانات کو رینک لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا، لیکن ان دونوں پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدوار طلباکے دیگر پرچوں کو جانچ کی جائے گی اور نشانات دئے جائیں گے، اور تیسرے مرحلے کے پرسنل امتحانات کے لیے 300نشانات دئے جاتے ہیں، واضح رہے کہ پچھلے کچھ سالوں قبل ہی پہلے مرحلے کے امتحانات میں ( سی -ساٹ) نامی نیا طریقہ امتحان تعارف کیا گیا تھا، اس سے قبل عام معلومات کا پرچہ بھی اختیاری سبق کے زمرے میں شامل تھا، لیکن مرکزی حکومت نے آج کے حالات حاضرہ اور ماحول کے مطابق سول سروس امتحانات کے طریقہ کار میں ترمیم کر کے تبدیلی لانے کے لیے پروفیسر ارون نیگاویکر کے نگرانی میں ایک ٹیم کی تشکیل دی تھی، پروفسیر ارون نیگا ویکر کی ٹیم نے مرکزی حکومت کو کئی سفارشات پیش کی ہیں، ان سفارشات پر عمل کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے سول سروس امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق امسال سول سروس کے mainامتحانات میں عام معلومات کے سوالناموں میں آج کے حالات حاضرہ اور ماحول کو زیادہ اہمیت دی جائیگی اور امسال 2013ہی سے سول سروس امتحانات میں مذکورہ تبدیلیاں کر دی جائیں گی۔
Changes in the Pattern of UPSC Main Exam Likely From 2013
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں