علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل پر مرکزی وزیر وائیلا روی کا متنازعہ ریمارک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-05

علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل پر مرکزی وزیر وائیلا روی کا متنازعہ ریمارک

مرکزی وزیر وائیلار روی نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل "دوسہ" پکانے کی طرح آسان نہیں ۔ اس معاملہ میں سیاسی قائدین سے زیادہ میڈیا کو عجلت ہے ۔ دہلی میں میڈیا کے نمائندوں نے وائیلا روی سے دریافت کیا کہ مرکز نے پہلے ایک ماہ میں تلنگانہ کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد مزید 15دن کی مہلت لی تھی۔ کیا مرکز نے تلنگانہ پر کوئی فیصلہ کر لیا ہے ؟ اس سوال پر مرکزی وزیر و مبصر آندھراپردیش مسٹر وائیلا روی فوری بھڑک گئے انہوں نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ ریاست کی تشکیل دوسہ بنانے کی طرح آسان نہیں ہے ، سیاسی قائدین سے زیادہ میڈیا کو جلدی ہے ۔ تلنگانہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اس کوحل کرنا اتنا آسان نہیں ہے ۔ آج مرکزی وزیر نے تلنگانہ پر جو ریمارکس کئے ہیس اس کی تلنگانہ کے قائدین نے مذمت کی ہے ۔ ٹی آرایس کے رکن اسمبلی مسٹر کے ٹی آر نے کہاکہ کانگریس کے قائدین تلنگاہ کو کافی اور دوسہ سے جوڑتے ہوئے تلنگانہ جذبہ اور تلنگانہ عوام کی توہین کر رہے ہیں جس کی ٹی آرایس سخت مذمت کرتی ہے اور نازیبا ریمارکس سے فوری دستبردار ہو جانے کا مرکزی وزیر سے مطالبہ کرتی ہے ۔ اگر کانگریس پارٹی تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کے اپنے وعدے سے انحراف کرتی ہے تو تلنگانہ کے عوام کانگریس کو فراموش کر دیں گے ۔

Telangana Not As Easy As Making Dosa - Vayalar Ravi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں