ہند بنگلہ دیش کا عظیم تر ارتباط - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-05

ہند بنگلہ دیش کا عظیم تر ارتباط - پرنب مکرجی

صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے بنگلہ دیش کو ٹرانزٹ اور ہندوستان سے جوڑنے کی پرزور وکالت کی ہے اور کہاکہ اس سے جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا میں عظیم تر ارتباط کی راہ ہموار ہو گی۔ مکرجی نے اس ملک کے جغرافیائی محل وقت کے پس منظر میں ٹرانزٹ پر زوردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش، جنوب اور جنوبی مشرقی ایشیا کے درمیان ایک پل کے طورپر کام کر سکتا ہے ۔ زمینی اور بحری وسائل کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کا جغرافیائی محل وقوع کافائدہ مند ہے جس سے بھرپور استفادہ کیاجانا چاہئے ۔ مکرجی نے آج دوپہر ایک خصوصی کنونشن میں ڈھاکہ یونیورسٹی سے قانون کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں یہ بات کہی۔ یہ ڈگری انہیں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں رول ادا کرنے پر دی گئی۔ انہوں نے کہا بنگلہ دیش، جنوب اور جنوبی مشرقی ایشیاء کے دورا ہے پر پڑتا ہے ۔ بنگلہ دیش نے ایک مرتبہ پھر ضمنی علاقائی تعاون کی سمت پیش قدمی میں سبقت کی ہے ۔ یہ چیز پانی کے بہتر انتظام و انصرام، زائد برقی اور گرڈ کنکشن اور مزید تجارت اور سرحد پار اسباب اور عوام کی زیادہ نقل و حرکت کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اوربنگلہ دیش اپنے علاقے کے اندر اور جنوب مشرقی ایشیاء سے باہر عظیم تر تعاون و اشتراک کی سمت آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ صدر جمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش تیستا کے پانی میں حصہ داری پر طئے شدہ معاہدوں پر کام کریں گے کیونکہ مشترکہ دریاؤں کے پانی میں حصہ داری ہماری اولین ترجیح ہے ۔

Bangladesh and India could lead the way towards greater integration of South Asia and beyond - Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں