saffron organizations warns Hyderabad youth from celebrating Valentine's Day
شہر کی تفریح گاہیں اور پارکس جہاں روزانہ ہزاروں لوگ تفریح کے لیے آتے تھے ۔ لیکن آج "یوم عشقاں" کے موقع پر سنسان نظر آرہے تھے کیونکہ پولیس کی ہدایت پر بلدیہ نے شہر کے تمام پارکس کو بند کردیا تھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ ہپیش نہ آئے ۔ نکلس روڈ"سنجیویاپارک اندراپاک ، این ٹی آر پارک ، لمبنی پارک ، وینگل راؤ پارک پنجہ گٹہ اور دیگرپارکس آج دن بھر بندر ہے ۔ وی ایچ پی اور بجرنگ دل ودیگر زعفرانی تنظیموں نے یوم عاشقان کے موقع پارکس کے قریب پولیس کے مسلح دستوں کو تعینات کیا تھا ۔ بجرنگ دل اور وی ایچ پی دھمکی کے خلاف اے آئی ایس ایف کارکنوں نے آج ٹینک بنڈ پر احتجانی دھرنا منظم کرتے ہوئے پارکس کھولنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے احتجاجی کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ سٹی کمشنر پولیس نے کل کہا تھا کہ یوم عاشقان کے موقع پر اہنے عزائم میں کامیاب رہے ۔ حالانکہ ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ نوجوان لڑکے لڑکیوں کوتحفظ فراہم کرے ۔ بجرنگ دل کارکنوں نے ای سی آئی ایل روڈ پر ایک جوڑے کو پکڑ لیا اور زبردستی ان کی شادی کرادی ۔ وہ جوڑے کو سیدھے مقامی سائی بابا مندر لے گئے اور ان کی شادی کرادی ۔ بجرنگ دل قائدین نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے منانا ہندوستانی کلچر نہیں ہے ۔اسی دوران شہر میں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے تمام بڑے پارکس بند رکھے گئی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں