اکبر اویسی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

اکبر اویسی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج فیصلہ

جناب اکبر الدین اویسی لیجسلیچر پارٹی کی ضمانت کی درخواستوں پر عادل آباد اور نظام آباد کی عدالتوں نے فیصلہ کل 15 فروری تک کے لیے محفوظ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب نرمل میں مبینہ تقریر کے معاملہ میں جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس کی درخواست ضمانت پر آج فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج مسٹر اے وینکٹیشوراریڈی نے فیصلہ 15 فروری تک ملتوی کردیا ۔ قائد مجلس جناب اکبر اویسی کی درخواست ضمانت پر آج فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ کورٹ میں ان کے وکیل مسٹر نرنجن ریڈی نے بحث کی ۔ ان کے ہمراہ وکلاء عظیم الدین ، سید علیم الدین ، محمد اسماعیل ، مقامی وکیل محمد غوث الدین بھی موجود تھے ۔ مسٹر نرنجن ریڈی نے بحث کرتے ہوئے فاضل جج کو بتایا کہ قائد مجلس اکبرالدین اویسی کی صحت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے ۔ انہیں سوپر اسپیشالٹی علاج کی ضرورت ہے ۔ پولیس کی جانب سے ان سے پوچھ تاچھ بھی مکمل ہوچکی ہے ۔ 5 فروری کو نرمل کی عدالت میں آواز ریکارڈ کرتے ہوئے چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے ۔ طبی امداد کی غرض سے ملزم نمبر 2 جناب عظیم بن یحییٰ کی بھی درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہے ۔ نرنجن ریڈی نے فاضل جج سے درخواست کی کہ وہ طبی بنیادوں پر اکبرالدین اویسی کی درخواست ضمانت کو منظور کریں ۔ اگر کسی بھی طرح کا پولیس کو تعاون چاہیے تو جناب اکبرالدین اویسی اس کے لیے بھی تیار رہیں گے ۔ ان کا تعاون رہے گا ۔
فاضل جج نے کل تک کے لیے فیصلے کو ملتوی کردیا ۔ اسی دوران قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی ک یہ درخواست ضمانت کی سماعت کے بعد ایڈیشنل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نظام آباد امراوتی نے ضمانت کے احکام کو 15 فروری تک کے لیے ملتوی کردیا ۔

Decision on Akbar Owaisi's bail pleas today likely

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں