ہندوستانی بچوں کو جرمن زبان سکھانے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

ہندوستانی بچوں کو جرمن زبان سکھانے کا منصوبہ

جرمنی میں ہندوستان میں اسکولی بچوں کو جرمن زبان سکھانے کا ایک بڑا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت 2017تک کم ازکم 10لاکھ بچوں کو بنیادی جرمن زبان سکھائی جائے گی۔ ہندوستان میں جرمنی کے سفیر مائیکل اسٹائنر نے بتایا کہ جرمنی اور ہندوستان کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے اور مستقبل میں اسے نئی جہتوں سے آشنا کرانے کے مقصد کے مدنظر جرمنی نے ہندوستان میں مرکزی حکومت کے تحت چلنے والے 1000 سے زائد سنٹرل اسکولوں میں جرمن زبان پڑھانے کا پراجکٹ شروع کیا ہے ۔ 1000 اسکولوں میں جرمن زبان نامی اس پراجکٹ کے تحت تمام سنٹرل اسکولوں میں جرمن زبان کو غیر ملکی زبان کے طورپر پڑھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 300 اسکولوں میں اسے شروع بھی کیا جا چکا ہے ۔ ہمارا نشانہ ہے کہ 2017ء تک ایک ملین طلبہ جرمن زبان سیکھ لیں ۔ اس سلسلہ میں اب تک جو کوششیں ہوئی ہیں انہیں غیر معمولی کامیابی ملی ہے ۔ جرمن سفیر نے بتایا کہ انہوں نے دہلی کے علاوہ لکھنو اور ملک کے دیگر مقامات پر سنٹرل اسکولوں کا دورہ کیا اور ہندوستانی طالب علموں میں جرمن زبان سیکھنے کے تئیں لگن اور صلاحیت سے کافی متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ سنٹرل اسکول بڑے شہروں کے علاوہ قصبات میں بھی قائم ہیں اس لئے وہاں کے طلبہ کو بھی جرمن زبان سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میکس مولر بھون اور گوئتھے انسٹی ٹیوٹ جرمن سکھانے والے اساتذہ کی تیاری اور تربیت میں تعاون کر رہا ہے اور اس کیلئے جرمن دفترخارجہ نے فنڈ فراہم کئے ہیں ۔ مائیکل اسٹائنر نے کہاکہ یہ ایک مفروضہ ہے کہ زبان سیکھنا بوجھ ہوتا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ نئی زبان سیکھنا ایک نیا موقع فراہم کرتا ہے اور نئی زبان سے جہاں ایک طرف پروفیشنل فائدے ہوتے ہیں اوروہیں یہ فکر و نظر میں وسعت پیدا کرتی ہے ۔

We want to achieve a target of one million students having learnt basic German by 2017, says Ambassador

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں