او آئی سی کا مجوزہ ٹی۔وی چینل - مسلم دنیا کے اتحاد اور مسائل پر توجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

او آئی سی کا مجوزہ ٹی۔وی چینل - مسلم دنیا کے اتحاد اور مسائل پر توجہ

تنظیم اسلامی تعاون (او ائی سی) نے اپنے اس منصوبہ کو اجاگر کیا ہے کہ اسلاموفوبیا (اسلام سے خوف پیدا کرنے کی حرکتوں) کا مقابلہ کرنے اور آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک موثر سٹیلائٹ ٹیلی ویژن چینل شروع کرے گا ۔ تنظیم کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر عسام سالم الشانتی نے کہا "ہم اس پراجکٹ کے مختلف پہلوؤں پر غوروخوض کے لیے ہفتہ سے آئی سی ہیڈکوارٹر پر ماہرین کے ساتھ ایک 4 روزہ میٹنگ منعقد کریں گے تاکہ اس پراجکٹ کو او آئی سی کے وزرائے اطلاعات کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ہمرا مقصد یہ ہے کہ ایک مضبوط اورموثر میڈیا ہو جس سے مختلف النوع زبانوں اور تہذیبی پس منظر رکھنے والی مسلم دنیا کی ضروتوں کو پورا کیا جائے ۔ یہ نیا چینل اپنے پروگرامس انگریزی ، عربی اور فرانسیسی زبانوں میں پیش کرے گا ۔ اس کا اصل مقصد اسلام کی صحیح تصویر کو اجاگر کرنا اور اسلاموفوبیا سے درپیش چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے ۔ انہون نے کہا کہ یہ چینل مشرق و مغرب کی تہذیبوں اور شمال اور جنوب کو قریب تر کرنے میں بین ثقافتی مذاکرات کی ترویج کا کام بھی کرے گا ۔ اس سے او آئی سی ممالک کے درمیان علم کے تبادلہ میں مدد ملے گی ۔ مسلم اقلیتوں کے مسائل اجاگر ہوں گے اور مشترکہ اسلامی لائحہ عمل کو پیش کیا جا سکے گا ۔

OIC to launch channel to counter "Islamophobia"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں