افغانستان میں ہندوستان کے تعمیری رول کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

افغانستان میں ہندوستان کے تعمیری رول کی تائید

یہ ادعا کرتے ہوئے کہ امریکہ اور ہندوستان سلامت پرامن، جمہوری اور خوشحال افغانستان کا مشترکہ ویژن رکھتے ہیں اوباما نظم و نسق نے کہا ہے کہ وہ جنگ زدہ ملک کی جاریہ ترقی میں نہیں دہلی کی جانب سے ادا کئے جا رہے تعمیری رول کی بھرپور تائید کرتا ہے ۔ حالیہ سہ رخی مذا کرات کے دوران جس میں کل نئی دہلی میں ہندوستان اور افغانستان شامل ہوئے ۔ امریکہ نے علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اول الذکر کے نمایاں رول کی خاص طورپر ستائش کی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان نے نئی دہلی میں مذا کرات کے اختتام پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ امریکہ، ہندوستان کے رول کی قدر کرتا ہے اور افغانستان کے ساتھ جنوبی اور وسطی ایشیاء کے درمیان رابطہ کے فروغ کیلئے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ تینوں ممالک کے عہدیداروں نے سیاسی اور سکیورٹی شعبوں سے لے کر دیگر مسائل پر تفصیلی مشاورت کی ہے ۔

US supports India's constructive role in Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں