پاکستانی طالبان - سیاستدانوں سے راست رابطہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-25

پاکستانی طالبان - سیاستدانوں سے راست رابطہ

پاکستانی طالبان ۔ سیاستدانوں سے راست رابطہ کریں گے
نواز شریف ، مولانا فضل الرحمٰن اور منور حسن سےبات چیت کے بعد جنگ بندی پر غور ممکن
پاکستانی طالبان راست طور پر تین سیاسی قائدین بشمول پی ایم ایل ۔ این کے سربراہ نواز شریف سے رجوع ہوں گے تاکہ وہ امن مذاکرات کے لیے ضامن بنیں کیونکہ انہوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے پیشکش کی تجدید کی ہے ۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان نے شوری کا ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ احسان اللہ احسان کو نواز شریف ، جمیعت العلمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمٰن اور جماعت اسلامی کے قائدین منور حسن سے رجوع ہونا چاہیے ۔ ایک سینئر کمانڈر نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کہ حوالے سے اخبار نیوز ڈیلی نے کہا کہ ہم قبل ازیں تینوں قائدین پر زور دیا تھا کہ وہ ہمارے اور حکومت کے درمیان مذاکرت کے لیے ضامن بنیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ طالبان نے ان سے خواہش کریں کہ وہ ضامن بنیں ۔ کمانڈر نے مزید کہا کہ طالبان تنوں قائدین سے بات چیت اور اس بات کا جائزہ لینے کے بعد کہ حکومت معنی خیز امن مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے جنگ بندی پر غور کریں گے ۔شمالی مغربی علاقہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے احسان اللہ احسان نے کہا کہ شوری کونسل میں پاکستان ک صورتحال پر غور کیا گیا اور مجوزہ امن مذاکرات سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ احسان نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود اور نائب سربراہ ولی الرحمٰن نے اجلاس میں شرکت کی ۔

Pakistani Taliban to contact with politicians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں