senior marxist leader sitaram yechury speech at rani rashmoni
مرکز کی طرف سے ملک میں غیر ملکی راست سرمایہ کاری کو منظوری دینے والے ایف ڈی آئی کے خلاف 20 اور 21فروری کو 11 ٹریڈ یونینوں نے ملک گیر سطح پر ہڑتال بلائی ہے ۔ جسے مغربی بنگال میں بھی کامیاب بنانے کیلئے سی پی ایم نے رانی راش منی میں ایک جلسہ کیا جس میں سینئر مارکسی لیڈر سیتارام یچوری نے کہاکہ لال جھنڈے کو کوئی مائی کا لال نہیں مٹاسکتا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی دیواروں پر جو رنگ چاہیں لگادیں لیکن جسم کے اندر دوڑنے والے لال رنگ کے خون کارنگ کیسے مٹا پائیں گے ۔ محاذی لیڈر نے کہاکہ ان سے پہلے آنجہانی اندرا گاندھی نے بھی ایمرجنسی لگا کر لال جھنڈے کو مٹانے کی کوشش کی تھی۔ ہٹلر نے بھی چاہا تھا کہ لال جھنڈے کو مٹادے لیکن جرمن میں جب اس نے خودکشی کی تو اس وقت اس کے پارلیمنٹ پر لال جھنڈا لہرا رہا تھا۔ سیتارام یچوری نے مغربی بنگال میں تبدیلی کے نام پر برسر اقتدار آنے والی ترنمول حکومت کے تعلق سے کہاکہ ریاست میں کسانوں پر ظلم ہورہا ہے ان کے دھان نہیں بک رہے ہیں وہ مجبوراً خودکشی کر رہے ہیں ۔ سی پی ایم کے لوگوں پر حملے ہورہے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں