پارلیمنٹ بجٹ اجلاس - فرقہ وارانہ فساد مخالف بل کی متوقع پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

پارلیمنٹ بجٹ اجلاس - فرقہ وارانہ فساد مخالف بل کی متوقع پیشکشی

مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور کے رحمان خان نے کہاکہ پارلیدمنٹ کے بجٹ اجلاس میں "فرقہ وارانہ فساد مخالف بل "اور "یکساں مواقع بل " بل پیش کیا جائے گا اور اس کی منظوری کے وزیر نے مہاراشٹرا کے اقلیتی امور کے وزیر کاموں کی ستائش کی اور کہاکہ ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مہاراشٹرا ایک ماڈل ہے وہ دیگر ریاستوں میں اس کی مثال پیش کریں گے اور اسی طرز پر کام کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ ممبئی کے دورہ آئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے رحمان خان کے ساتھ وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان سے ملاقات کی اور ریاست میں سچر کمیٹی اور 15 نکاتی پروگرام کے علمدرآمد کا جائزہ لیا۔ رحمان خان نے کہاکہ "مرکزی حکومت سچر کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے سنجیدہ ہے اوراس کے تحت ملک بھر میں کام کیا جا رہا ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ "بارہویں پنچسالہ منصوبے میں مرکزی حکومت اقلیتوں کیلئے کئی نئی اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں ۔ جس سے اقلیتوں کے سماجی، معاشی اور تعلیمی پسماندگی دور ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ مولانا آزاد فاونڈیشن کے فنڈ میں اضافہ، اقلیتی خواتین میں لیڈر شپ کی تربیت، سرکاری ملازمین حاصل کرنے کیلئے مفت کوچنگ کلاسس، لڑکیوں کیلئے ہاسٹل، اندرا آواس یوجنا کے تحت مکانات کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اندرا آواس یوجنا کے تحت 11,000 عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جس میں سے 9000تیار ہیں اور 3ہزار مکانات زیر تعمیر ہیں ۔

Equal Opportunities Commission Bill for Minorities to be introduced in Budget Session

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں