مجلس - ظلم و استبداد کا مقابلہ جمہوری انداز میں کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

مجلس - ظلم و استبداد کا مقابلہ جمہوری انداز میں کرے گی

بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم ایل و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے کہا ہے کہ موجودہ وحشت کے ماحول اور تمام برائیوں سے انسانیت کو بچانے کردار نبوتؐ اور انوار نبوتؐ کے چراغ کو روشن کرنا ہو گا۔ تاریخ اسلام ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ حق و باطل کی لڑائی میں سربلندی ہمیشہ حق کی ہوئی ہے ۔ مظلوں کیلئے لڑتے ہوئے ہمارے اسلاف نے وقت کے نمرود، فرعون، یزید سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ مصائب و مشکلات میں اتحاد پیدا کرنے اور اﷲ پر توکل کرنا ہو گا۔ صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور رسولؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی کل رات میلاد النبی کمیٹی کے زیر اہتمام یلاریڈی میں منعقدہ عظیم الشان جشن رحمۃ اللعلمینؐ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ جیلوں میں ڈال کر حکومت مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے تاہم مجلس اس ظلم و استبداد کا مقابلہ جمہوری انداز میں کرے گی اور عوام عام انتخابات میں اس کا جواب حکومت کو دیں گے ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہاکہ اس ظلم و استبداد کے ماحول میں اپنے حوصولوں کو پست کرنے کی کوششوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے احادیث کے حوالے سے کہاکہ اﷲ کے رسولؐ نے فرمایا کہ مومن کیلئے دنیا قید خانہ ہے اور اغیارکیلئے جنت ہے ۔

MIM will fight in a democratic way - Asad owaisi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں