رشوت خور سیاست دانوں کے سبب پاکستان ناکام مملکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

رشوت خور سیاست دانوں کے سبب پاکستان ناکام مملکت

پاکستان کی عدالت نے ممتاز سیاست دانوں کو جن میں صدر آصف علی زرداری بھی شامل ہیں اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں نوٹس جاری کی ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اثاثہ جات کا اعلان کریں ۔ بیرونی ممالک میں موجود اثاثوں کا بھی اعلان کرنے کی ہدایت دی گئی۔ لا ہور ہائی کورٹ نے یہ نوٹس کل جاری کی۔ ایک درخواست گذار کی التجا پر عدالت نے یہ کار روائی کی۔ وکیل جاوید اقبال نے یہ درخواست لا ہور ہائی کورٹ میں پیش کی تھی۔ درخواست گذار جاوید اقبال جعفری نے التجا کی کہ صدر زرداری، نواز شریف، عمران خان، شہباز شریف، سابق صدر پرویز مشرف، مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہیٰ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، قائد اپوزیشن نثار علی خان، وزیر داخلہ رحمن ملک اور دیگر سیاست دانوں کے اثاثہ جات معلوم کئے جائیں ۔ درخواست گذار نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی کہ ان سیاستدانوں کو ہدایت دی جائے کہ وہ بیرونی اثاثے وطن واپس لائیں ۔ سیاست دانوں سے کہا جائے کہ وہ اپنے بیرونی اثاثے وطن منتقل کرنے کے بعد انہیں عوام کی بھلائی کے کاموں میں استعمال کریں ۔ لا ہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالدمحمودخان نے مدعی علیہان کے نام نوٹس جاری کی۔ سیاست دانوں کو ہدایت دی گئی کہ 9!اپریل تک جواب داخل کریں ۔

LHC calls asset details from top politicians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں