No SC order banning Indian channels: Pakistani minister
پاکستانی میڈیا پر کنٹرول کرنے والی تنظیم کو ہندوستانی سٹلائیٹ ٹی وی چینلس کو لائسنس کی اجرائی پر امتناع عائد کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ ایک سینئر وزیر نے آج پارلیمنٹ کو یہ بات بتائی۔ وزیر اطلاعات و نشریات قمر زماں کیرا نے ایوان بالا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ ہندوستانی چینلس کا پیش کردہ کچھ مواد جو خانگی چینلس کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے وہ اسلامی اصولوں و اقتدار سے مطابقت نہیں رکھتا ہے تاہم بین الاقوامی نیوز چینلس پر پیش کردہ کچھ موادکا معاملہ بھی ایسا ہی ہے ۔ کیرا نے سینیٹ کو مطلع کیا کہ پاکستان کی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری(پی ای آر ایم اے ) کو ہندوستانی سٹیلائٹ ٹی وی چینلس کو لائسنس کی اجرائی پر امتناع کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی وی چینلس پر بیرونی مواد کے نشر یہ کی وضاحت کے ساتھ ضابطہ اخلاق پر بحث ہونی چاہئے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں