مجلسی ارکان کی سنگاریڈی عدالت میں حاضری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

مجلسی ارکان کی سنگاریڈی عدالت میں حاضری

متنگی میں مسجد کی سال 2005ء میں شہادت کے ومقع پر کئے گئے احتجاج کے مقدمہ میں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی، قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی اور دیگر چار مجلسی ارکان اسمبلی احمدپاشاہ قادری، ممتازاحمد خان، مقتدا افسرخان اور محمد معظم خان فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ ایکسائز پروبیشن سنگاریڈی میں حاضر ہوئے ۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد مجسٹریٹ ماروتی دیوی نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 22فروری تک ملتوی کر دی۔ آج پولیس نے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر 3گوا ہوں کو پیش کیا لیکن ان سے جرح نہیں ہو سکی کیونکہ مجلسی قائدین کے وکلاء رگھونندراؤ، محمد نظام الدین اور سید علیم الدین نے عدالت سے کہاکہ اس مقدمہ کے غیر ضروری اندراج پر سنگاریڈی کی سیشن کورٹ میں درخواست نظر ثانی داخل کی گئی ہے جس کی سماعت آئندہ چند دنوں میں ہو گی۔ درخواست نظر ثانی کے فیصلہ کے بعد اس مقدمہ کی کار روائی کو آگے بڑھانا بہتر ہو گا جس کے بعد مجسٹریٹ نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 22فروری تک ملتوی کر دی۔


mim legislators appear before sangareddy court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں