ایرانی شہریوں کو آمد پر ویزا فراہم کیا جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

ایرانی شہریوں کو آمد پر ویزا فراہم کیا جائے

ایران نے حکومت ہند پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے ویزا قواعد میں نرمی پیدا کرتے ہوئے ایران کے شہریوں کو ہندوستان آمد پر ویزا کی سہولت مہیا کرے ۔ قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد حسن نوریان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں سردست 10ہزار ایرانی طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ ان میں 6ہزار طلبہ جنوبی ہند کی ریاستوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور ایران کے عوام کے درمیان تعلقات کو استوار کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے ہندوستانی سیاحوں ، تاجروں اور زائرین کیلئے ویزا قواعد میں نرمی دی ہے ۔ ایران، ہندوستانیوں کو آمدپر ویزاکی سہولت بہت پہلے سے فراہم کر رہا ہے ۔ ایران کے تمام بین الاقوامی ایرپورٹس پر پہنچنے والے ہندوستانیوں کو آمد پر ویزا جاری کر دیا جاتا ہے ۔ اس طرح ہندوستان کو بھی ایرانی شہریوں کیلئے ایسی سہولت فراہم کرنی چاہئے ۔


Iran urges India to allow visa-on-arrival facility

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں