ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی معین آباد - افتتاح کے لیے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی معین آباد - افتتاح کے لیے تیار

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے خوابوں کی تعبیر " ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈیمی۔ " معین آباد کے قریب افتتاح کے لئے تیار
عالمی معیار کی ٹینس کوچنگ کو ممکن بنانے کے لئے تما م اقدامات،اندرو ن ایک ماہ اکیڈیمی کے آغاز کا امکان!

عالمی شہرت یافتہ حیدرآبادی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے خوابوں کی تعبیر " ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈیمی " ( ایس ایم ٹی اے ) اب تکمیل کے قریب ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ اکیڈیمی اندرون ایک ماہ کار کر د ہو جائے حید رآباد کے مضافاتی علاقہ معین آباد کے قریب مرتضیٰ گوڑہ میں یہ اکیڈیمی اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے سڑک سے یہ اکیڈیمی 10!کلومیٹر اندر واقع ہے جسے آلودگی سے مکمل پاک قرار دیا جاسکتا ہے دراصل 6!سال قبل شہر حیدرآباد میں ٹینس اکیڈیمی کے قیام کے لئے اس وقت ثانیہ مرزا نے ریاستی حکومت سے اراضی فراہم کرنے کے لئے نمائندگی کی تھی تاہم مختلف وجوہات کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو پایا تھا۔ جس کے بعد ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ذاتی صرفہ پر اکیڈیمی کے قیام کی غرض سے معین آباد کے قریب مرتضیٰ گوڑہ میں 4!ایکڑاراضی خریدی تھی اور اکیڈیمی کے قیام کا آغاز کر دیا تھا ثانیہ مرزا کے والد مسٹر عمران مرزا کی دیکھ ریکھ میں اس ٹینس اکیڈیمی کے تعمیری کا م اب تکمیل کے قریب ہیں۔ موجودہ طور پر اس ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈیمی میں ٹینس کے 9!ہارڈکورٹ تیار کئے جا چکے ہیں ان سینتھٹک کورٹس کے لئے کیلیفورنیہ سے فلیکسی پے ؤ لکویڈ ( سیال مادہ )منگوایا گیا ہے۔ عالمی معیار کے حامل ان ٹینس ہارڈ کورٹس کی ایک اور ٹینس اسٹار مہیش بھو پتی کی کمپنی گلوبو اسپورٹس کی خصوصی نگرانی میں تکمیل کی گئی ہے کورٹس کے ساتھ ساتھ قریب ہی کلب ہاؤ ز کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے مستقبل میں اس اکیڈیمی کی مزید توسیع کا امکان ہے بتایا جا تا ہیکہ اس اکیڈیمی کی بقیہ اراضی پر کرکٹ اکیڈیمی کے قیام کا بھی منصوبہ ہے ! ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈیمی میں ابتدئی تربیت سے لیکر سینئیرس تک کی تربیت کی فراہمی کا نظم ہو گا اور شہر کی مختلف ٹینس اکیڈیمیوں میں زیر تربیت لڑکے اور لڑکیا ں اس اکیڈیمی کی رکنیت کے خواہاں ہیں اسی طرح بینگلور کے ساکن مشہور ٹینس کوچ لیزا پریرا اور انجن وپلؤکی خدمات ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈیمی کے لئے حاصل کی گئی ہیں۔ اطلاع ہیکہ ثانیہ مرزا اپنے عالمی کیریر سے سبکدوشی کے بعد اپنی اس اکیڈیمی پر بھرپور توجہ منبدول کریں گی ! بہر حال عالمی معیار کے اس ٹینس اکیڈیمی کے قیام سے ریاست اور حیدرآباد میں ٹینس کے مزید فروغ کا امکان ہے۔

Sania Mirza Tennis academy now ready for inauguration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں