PM expresses concern over the huge pendency of cases in trial courts
وزیراعظم منموہن سنگھ نے ملک کی عدالتوں میں مقدمات کے بڑھتے ہوئے بوجھ کوعدلیہ کیلئے سب سے بڑا چینلج قرار دیتے ہوئے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے تمام ججوں اور وکلاء سے اجتماعی کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے بار کونسل آف انڈیا کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اپنے افتتاحی خطبے میں کہاکہ عدالتوں میں مقدموں کا انبار لگاہے جو عدلیہ کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس مسئلہ سے نمٹنے بغیر تیزگام عدالتوں کا تصور حقیقی صورت نہیں اختیار کر سکتا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے عام آدمی کو جلد اور کم رقم خرچ میں انصاف دلانے میں ججوں اور وکلاء کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان دونوں کے آپسی تال میل کے بغیر یہ ممکن ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بار اور بنچ کی اجتماعی کوششں لازمی ہے اگر ان دونوں میں تال میہل نہیں ہوتا ہے تو ہم معاملوں سے تیزی سے نمٹنے والی عدالتوں کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کلاء سے اپیل کی کہ وہ عدلیہ کے درپیش چینلجوں سے نمٹنے کیلئے اپنی معلومات اور پیشہ وارانہ تجربوں کا استعمال کریں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں