More needs to be done for safety of women: Shinde
مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے  نے  قومی راجدھانی میں  خواتین کی سلامتی اور تحفظ کے  تعلق سے  تشویش ظاہر کرتے  ہوئے  آج دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے  کہ وہ مکمل چوکسی سے  کام لے  تاکہ شہر میں  کوئی تخریبی واقعہ پیش نہ آئے ۔ یہاں  دہلی پولیس کے  66ویں  یوم تاسیس کے  موقع پر انہوں  نے  16دسمبر کے  اجتماعی آبروریزی کے  واقعہ کی سخت مذمت کرتے  ہوئے  کہاکہ پولیس پر لازم ہے  کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے  کہ مستقبل میں  ایسا دلدوز سانحہ کبھی نہ گزرے ۔ وزیرداخلہ نے  کہاکہ ہمیں  اس بات کو یقینی بنانا چاہئے  کہ آئندہ ہرگز ایسا نہ ہو اور دہلی کی خواتین کے  اعتماد کی بحالی کیلئے  بہت کچھ کرنے  کی ضرورت ہے ۔ اس یقینی دہانی کے  ساتھ کہ امن و قانون کو برقرار رکھنے  کیلئے  دہلی کی پولیس کی ہر ضرورت پوری کی جائے  گی۔ مسٹر شنڈے  نے  کہاکہ پولیس فورس کو چاہئے  کہ وہ اپنی کارکر دگی کو غیر پوشیدہ رکھے  اور اس احساس کے  ساتھ کام کرے  کہ وہ اپنے  ہر عمل کیلئے  جوابدہ ہے ۔ وزیر داخلہ نے  کہاکہ پولیس کو اس وقت مکمل طورپر کامیاب سمجھا جائے  گا جب کسی کو بھی تھانے  جا کر اپن شکایت درج کرانے  میں  کسی خوف کا سامنا نہ ہو۔ 
 

 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں