گلبرگہ یونیورسٹی میں پانی اور ماحولیات پر قومی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-17

گلبرگہ یونیورسٹی میں پانی اور ماحولیات پر قومی اجلاس

ماحول میں آلودگی کی روک تھام کے لیے اقدامات کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کےلیے پانی کے ذخیرے کو بچائے رکھنے کا کام ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار گلبرگہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر داکٹر ای ٹی پٹیا نےکیا وہ شہر کے سرکاری فرسٹ فریڈ کالج میں پلیوشن کنٹرول بورڈ کے اشتراک سے منعقدہ "پانی ماحولیات اور مالی ترقی " کے عنوان پر یوجی سی کی جانب سے اہتمام کئے گئے اس وقتی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے بول رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پانی دودھ سے مہنگا ہوجائے گا اور پانی کے لیے جنگیں بھی ہوسکتی ہیں اس تعلق سے پانی کمی حفاظت کے لیے تمام کو کوشاں ہونا چاہیے پانی قدرت کی ایک عظیم نعمت ہے ۔ زندگی اور پانی کا بہت گہرا رشتہ ہے بغیر پانی کے کوئی جان باقی نہیں رہ سکتی ۔ انسان اپنی لاپرواہی زبرست مظاہرہ کرتے ہوئے پانی کا اندھا دھند استعمال کررا ہے اور بے حد لاپرواہی بھی کر رہا ہے جس سے آنے والے دنوں میں پانی کی قلت سے کوئی نہیں بچا سکتا انسان پانی کی قدر نہیں کریے گا تو ایک دن پانی کے لیے ترسے گا ماحولیات کے ساتھ کھلواڑ سے پانی ذخیرہ گھٹتا جا رہا ہے ندیوں کا حال تو بہت ہی برا ہے اس میں بہنے والے انمول پانی کو ہم خراب کر رہے ہیں ۔ پانی میں خصوصا آکسیجن ، پی ایچ ودیگر ذرات ہوتے ہیں اس میں پھیر بدل سے ماحولیات میں تبدیلی آتی ہے ندیوں میں انڈسٹریز اورکارخانوں کا آلودہ پانی مخلوط ہورہا ہے جس سے پانی میں زہر پایا جاسکتا ہے ۔

UGC Conference on water and pollution in gulbarga university

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں