لکھنؤ - اعضائے جسمانی کی تبدیلی کے مرکز کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

لکھنؤ - اعضائے جسمانی کی تبدیلی کے مرکز کا قیام

محکمہ صحت نے جسم کے اعضاء کی تبدیلی کیلئے راجدھانی کو "سینٹر آف ایکسیلنس " بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کیلئے ریاست میں جلد ہی کیڈبر ٹرانسپلانٹ شروع کرایاجائے گا۔ اس کیلئے سنجے گاندھی پی جی آئی اور کنگ جارج میڈیکل یورنیوسٹی کو شامل کیا جائے گا۔ اسکیم پر عملی جامہ پہنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ افسران کے مطابق جسم کے اعضاء کی تبدیلی میں سب سے بڑا مسئلہ ان کے عطیہ کا ہوتا ہے ۔ عطیہ دہندگان کے فقدان میں پی جی آئی میں طویل عرصہ سے لیور ٹرانسپلانٹ نہیں ہو پا رہا ہے ۔ اس وجہہ سے مریضوں کو دہلی جانا پڑتا ہے ۔ جس میں دیر کے سبب کئی مریض فوت بھی ہو جاتے ہیں ۔ پی جی آئی میں ٹراما سینٹر، نیورولوجی، میڈیسن شعبہ نہ ہونے سے برین ڈیتھ کے مریضوں کا ملنا مشکل ہوتا ہے ۔ اس لئے اس اسکیم میں میڈیکل یونیورسٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ایک ہی شہر میں دونوں اداروں کے ہونے سے ایسے مریضوں کے اعضاء کی دستیابی آسان ہو گی جس میں وقت اور خرچ دونوں کم ہوں گے ۔ اس کی گائڈ لائن تیار کرنے کیلئے میڈیکل یونیورسٹی اور پی جی آئی نے مشترکہ طورپر کام شروع کر دیا ہے ۔

cadaver transplant in lucknow soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں