لکھنؤ - ارم یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا قیام متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

لکھنؤ - ارم یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا قیام متوقع

ارم ایجوکیشنل سوسائٹی اندرا نگر لکھنو کے تحت سوسائٹی کے خواجہ معروف ہال میں ادبی و شعری نشست کا انعقاد خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی اور فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انیس انصاری کی صدارت میں ہوا۔ اس میں ضلع بارہ بنکی کے وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی حاجی فرید محفوظ قدوائی کو ان کی شاندار ملی، سماجی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں استقبالیہ دیا گیا۔ ڈاکٹر خواجہ سید محمد یونس نے استقبالیہ تقریب میں وزیر مملکت حاجی فرید محفوظ قدوائی اور ساتھ ساتھ مہمان اعزازی رضوان احمد ڈی جی اور ادبی و شعری نشست میں موجود تمام حضرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ارم ایجوکیشنل سوسائٹی نے 36تعلیمی ادایر اور متعدد فلاحی اسکیمیں نافذ ہیں اور لکھنو، بارہ بنکی میں علم کی شمع روشن کر کے طلباء اور طالبات کو علم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر خواجہ سید محمد یونس نے اس موقع پر اس بات کا بھی اعلان کیا کہ بہت جلد ارم یونیورسٹی کا قیام عمل میں آئے گا اور لکھنو میں ہی ارم میڈیکل کالج کھل جائے گا جہاں سے طلباء ایم بی بی ایس کی سند حاصل کر سکیں گے ۔ جلسہ استقبالیہ و سہ ماہی ادبی و شعری نشست میں پروفیسر ملک زادہ منظور احمد، انور جلال پوری اور پروفیسر شارب ردولوی نے بھی ریاستی وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی حاجی فرید محفوظ قدوائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے علاقہ کی بہت ہی پسندیدہ اور لائق تحسین شخصیت ہیں ۔ اب تک وہ پانچ مرتبہ الیکشن لڑکر فتح یاب ہو چکے ہیں ۔ مہمان اعزازی رضوان احمد ڈی جی کی قومت خدمات کو سراہا گیا۔

Eram University and Medical college proposal in lucknow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں